• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

فرانس: غزہ میں نسل کشی کے مرتکب اسرائیل کو اولمپک کھیلوں سے باہر کرنے کا مطالبہ

Updated: July 24, 2024, 7:08 PM IST | Paris

اسرائیل کے ذریعے غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف مسلسل آوازیں اٹھ رہی ہیں، اسی سلسلے میں فرانس اولمپک میں اسرائیل کے داخلے پر پابندی کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے جبکہ کئی گروہوں نے اسرائیل کے فٹبال میچ کے دوران پر امن احتجاج کا منصوبہ بنایا ہے۔

A scene from the Israeli offensive in Gaza. Photo: PTI
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا ایک منظر۔ تصویر : پی ٹی آئی

انسانی حقوق کی وکالت کرنے والے ایک گروپ ’ آواز‘ کی مہم کے ڈائرکٹر فادی قرآن نے کہا کہ ’’ بین الاقوامی عدالت انصاف کے مشاہدے کے مطابق اسرائیل غزہ میں نسلی عصبیت اور منظم طور پر امتیازی سلوک کا مر تکب ہوا ہے، لہذا اسے اولمپک کھیلوں سےباہر کر دینا چاہئے،اولمپک کمیٹی کی عصبیت اور امتیازی سلوک کے خلاف واضح پالیسی ہے، جبکہ عالمی عدالت نے اسرائیل کے اس میں ملوث ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔‘‘قرآن جو فلسطینی معاشرے کےمنتظیم ہیں نے مزید کہا کہ’’ فلسطینی اولمپک کمیٹی کی اسرائیل کو کھیلوں سے باہر کرنے کی سفارش کو نہ ماننا پیرس اولمپک اور اولمپک کمیٹی کے ہر ایک رکن کو ہمیشہ کیلئےداغدار کر دے گی۔‘‘
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے ۱۹۶۴ء سے ۱۹۹۲ء تک جنوبی افریقہ پر اس کی نسلی اور عصبی پالیسی کے سبب اولمپک کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی تھی۔غزہ پر نسل کش اسرائیلی جنگ میں اب تک ۳۹۰۹۰؍ فلسطینی شہید اور ۹۰؍ ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔جب کہ فلسطینی حامی مہم کے کارکنوں نے پارک ڈیس پرنسیس اسٹیڈیم میں اسرائیل اور مالی کے مابین فٹبال کے افتتاحی مقابلے کے دوران احتجاج کا منصوبہ بنایا ہے۔یورو فلسطین کی فرانسیسی کارکن سوسین شیلڈ نے بتایا کہ ’’ غزہ نسل کشی کے خلاف اسٹیڈیم میں پر امن احتجاج کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھئے : نیپال: کھٹمنڈو ایئرپورٹ پر ہوائی جہاز حادثہ، ۱۸؍ افراد ہلاک

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر ڈاکٹر تھامس بیچ کو لکھے گئے ایک کھلے خط میں بین الاقوامی انسانی حقوق فیڈریشن نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے بد ترین حالات  اورعالمی عدالت انصاف کے مشاہدات کے پیش نظر فوری اور پر اثر اقدامات کئے جائیں،جیسا کےروس اور بیلا روس کے خلاف کارروائی کرکے ایک مثال قائم کی گئی تھی۔اور کمیٹی پر اپنے مساوات ،انسانی حقوق اور امتیازی سلوک کی مخالفت کے اصول کی پاسداری کرے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK