• Wed, 01 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

فرانس: نیشنل اسمبلی میں فرانس فلسطین فرینڈ شپ گروپ قائم کرنے کی درخواست مسترد

Updated: May 16, 2024, 3:05 PM IST | Paris

فرانس نیشنل اسمبلی کے دفتر نے ووٹوں کی کمی کی بناء پر سیاستدانوں کے ذریعے یہ درخواست مسترد کی ہے کہ ایوان میں ’’فرانس فلسطین اسٹڈی گروپ‘‘ کا نام تبدیل کر کے’’فرانس فلسطین فرینڈ شپ گروپ‘‘ رکھا جائے۔

France National Assembly. Photo: X
فرانس نیشنل اسمبلی۔ تصویر: ایکس

فرانس آفس نے قومی اسمبلی میں فرانس فلسطینی فرائنڈ شپ گروپ قائم کرنے کی درخواست مسترد کی ہے۔ بدھ کو مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ فرانس نیشنل اسمبلی کے دفتر نے ووٹوں کی کمی کی بناء پر سیاستدانوں کے ذریعے یہ درخواست مسترد کی کہ پارلیمنٹ کے عام ایوان میں فرانس فلسطینی اسٹڈی گروپ کو ’’فرینڈ شپ گروپ‘‘ میں تبدیل کیا جائے۔ اس درخواست کو ۸؍ مثبت ووٹوں کے برخلاف ۱۱؍ ’’منفی‘‘ ووٹوں کی بناء پر مسترد کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: دنیا بھر کے اہم تعلیمی ادارے فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف متحد، جابجا مظاہرے

اس حوالے سے عوامی بروڈکاسٹر فرانس انفو نے بتایا کہ نیشنل اسمبلی کے دفتر نے فرانس انٹرنیشنل ریسرچ گروپ کا نام تبدیل کر کے ’’فرانس فلسطین فرینڈ شپ‘‘ گروپ کرنے کی تجویز کو مستر د کرنے کے تعلق سے اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ بائیں بازو کے شدت پسند ممبران فرانس فلسطین فرینڈ شپ گروپ فرانس کے ذریعے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی کوشش سمجھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK