• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

فرانس: ٹیلی گرام کے بانی پاویل ڈیورو کے خلاف مقدمہ قائم، گرفتار پھر ضمانت پر رہا

Updated: August 29, 2024, 10:15 PM IST | Paris

فرانس نے ٹیلی گرام کے بانی اور سربراہ پاویل ڈیورو کے خلاف مقدمہ قائم کر دیا ہے۔ انہیں گرفتار کرنے کے بعد مشروط ضمانت پر رہا بھی کردیا گیا ہے۔ ان پر ٹیلی گرام کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث صارفین کی معلومات حکومت کے ساتھ شیئر نہ کرنے کا الزام ہے۔

Pavel Durov, the founder and chief of Telegram. Photo: INN
ٹیلی گرام کے بانی پاویل ڈیورو ۔ تصویر: آئی این این

فرانس نے ٹیلی گرام کے بانی اور سربراہ پاویل ڈیورو پر باضابطہ طور پر مقدمہ قائم کر دیا ،ان کی میسیجنگ ایپ پر قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے،انہیں چار دنوں تک حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا لیکن ان کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی ۔ ۳۹؍ سالہ ارب پتی پاویل ڈیورو پر الزام ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے شدت پسند اور غیر قانونی مواد پر قابو پانے میں ناکام رہے۔انہیں ۵؍ ملین یورو کے عوض اس شرط پر ضمانت دی گئی کہ فرانس چھوڑ کر نہیں جائیں گے ساتھ ہی ہفتہ میں دو بار پولیس اسٹیشن میں حاضری درج کرائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں قتل ِعام کے بیچ مغربی کنارہ پر بھی شدید حملہ، ۹؍ جاں بحق

واضح رہے کہ ڈیو رو کے خلاف جن معاملات میں مقدمہ قائم کیا گیا ہے ان میں نمایاں الزام حکام کے ساتھ صارفین کے وہ پیغام ساجھا نہ کرنا ہے جس میں اجتماعی جرائم، بچوں کی جنسی فلموں کے گروپ ، اور منشیات اور حوالہ کی رقم کے تعلق سے معلومات شامل ہیں۔ڈیورو کے خلاف ایک علاحدہ تفتیش بھی جاری ہے جس میں ان پر تشدد کا سنگین الزام ہے۔ سویزر لینڈمیں ان کی سابق رفیق نے اپنے بچے پر تشدد کے تعلق سےگزشتہ سال شکایت درج کرائی تھی۔ واضح رہے کہ ڈیو رو کو سنیچر کوپیرس کے باہر بورگیٹ ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں ان سے تفتیش کاروں نے زیر حراست پوچھ تاچھ کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK