اقوام متحدہ کی نمائندہ برائے فلسطین فرانسسکا البانیس کو ’’دی رائٹس فورم‘‘ ہالینڈ کی جانب سے ’’درائس وان اگٹ ایوارڈ‘‘‘ (Dries van Agt Award) تفویض کیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: February 15, 2025, 2:05 PM IST | The Hague
اقوام متحدہ کی نمائندہ برائے فلسطین فرانسسکا البانیس کو ’’دی رائٹس فورم‘‘ ہالینڈ کی جانب سے ’’درائس وان اگٹ ایوارڈ‘‘‘ (Dries van Agt Award) تفویض کیا گیا ہے۔
فلسطینی عوام کیلئے اپنی جدوجہد کیلئے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ (فلسطینی علاقوں کیلئے ) فرانسسکا البانیس کو بدھ کو ۲۰۲۵ء کا ’’درائس وان اگٹ ایوارڈ‘‘ (Dries van Agt Award) تفویض کیا گیا۔ یہ ایوارڈ ہالینڈ میں قائم دی رائٹس فورم نے دی ہیگ میں پیش کیا۔ رائٹس فورم نے نشاندہی کی کہ فرانسسکا غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کے بارے میں ’’واضح طور پر‘‘ سچ سامنے لاتی ہیں جبکہ دوسرے ’’پیچیدہ اصطلاحات‘‘ کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتے ہیں۔ رائٹس فورم نے ایک بیان میں کہا کہ ’’فرانسسکا اقوام متحدہ کے پہلے ایسے لوگوں میں شامل تھیں جنہوں نے کہا کہ اس بات پر یقین کرنے کی ’’مناسب بنیادیں‘‘ ہیں کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:غزہ سے فلسطینی بچے علاج کیلئے بحفاظت اٹلی منتقل
گروپ نے انہیں سام دشمن قرار دینے اور ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کرنے والے حملوں کے باوجود بے باک رہنے پر بھی فرانسسکا کی تعریف کی۔ گروپ نے کہا کہ ’’یہ خاتون فطرت کی طاقت ہے۔ وہ باہمت ہیں۔ وہ بے خوفی سے اسرائیل کی خلاف ورزیوں کی سنگینی بلکہ مغرب کے دوہرے معیارات کو بھی بے نقاب کرتی ہیں۔‘‘ فورم نے اس بات پر زور دیا کہ البانیس اس ایوارڈ کی مستحق ہیں۔ یہ ایوارڈ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کے نفاذ کیلئے پرعزم افراد کو دیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ ۲۰۲۴ء میں یہ ایوارڈ ڈچ گروپ ’’پلانٹن اولف بوم‘‘ کو دیا گیا تھا جس نے فلسطینیوں کی زمین کو آباد کاروں سے بچانے اور زیتون کے درخت لگانے کی کوششیں کی تھی۔