غزہ سے چودہ کینسر سے متاثر بچے فوری علاج کیلئے اٹلی منتقل ہو گئے۔یہ اقدام انسانی ہمدردی کے ایک مشن کا حصہ ہے۔
EPAPER
Updated: February 14, 2025, 9:54 PM IST | Gaza
غزہ سے چودہ کینسر سے متاثر بچے فوری علاج کیلئے اٹلی منتقل ہو گئے۔یہ اقدام انسانی ہمدردی کے ایک مشن کا حصہ ہے۔
غزہ سے چودہ فلسطینی بچے، جن میں سے اکثر کینسر سے متاثر ہیں، فوری علاج کیلئے اٹلی پہنچے۔ قاہرہ کے اطالوی اسپتال میں طبی معائنے سے قبل کل ۴۵؍ افراد اپنے اہل خانہ کے ساتھ بدھ کو رفح سرحد عبور کرکے مصر پہنچے۔بچوں کو اطالوی فوجی طیارے میں سوار کرکے اٹلی لے جایا گیا، جہاں روم کے ہوائی اڈے پر وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر تاجانی نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کی آمد یکجہتی پر مبنی اٹلی کے سفارتی نقطہ نظر کا ثبوت ہے، جو سب سے زیادہ کمزور لوگوں کو امید فراہم کرتا ہے۔
بچوں کا علاج اٹلی کے مختلف اسپتالوں میں کیا جائے گا، جن میں سے کچھ روم میں رہیں گے، جب کہ دیگر ٹورین اور میلان جائیں گے۔دو بچوں کی دیکھ بھال ویٹیکن کے بامبینو گیسواسپتال میں کی جائے گی، جس نے اس سے قبل ۲۰۲۳ءمیں نو فلسطینی بچوں کا علاج کیا تھا۔اسپتال کے حکام کے مطابق، تمام نو متاثرین کو رخصت کردیا گیا تھا۔اٹلی کی کوششیں ۷؍اکتوبر ۲۰۲۳ءکو تنازع شروع ہونے کے بعد سے غزہ میں جنگ سے متعلقہ زخموں اور بیماریوں میں مبتلا بچوں کی دیکھ بھال کے ایک وسیع یورپی اقدام کا حصہ ہیں۔ وزیر دفاع گیڈو کروسیٹو نے کہا کہ اٹلی میں لایا گیا ہر بچہ امید اور مستقبل کے عزم کی علامت ہے۔
یہ بھی پڑھئے: سیلٹک مداحوں نے فیفا اور یوئیفا سے اپیل کی کہ’’اسرائیل کو ریڈ کارڈ دکھایا جائے‘‘
واضح رہے کہ فلسطینی بچوں کا پہلا گروپ جنوری میں پہنچا تھا، اور اس کے بعد کے مہینوں میں مزید درجنوں بچوں کو اٹلی کے بحری جہازولکانو پر پہنچایا گیا تھا۔