سیبی اور اڈانی گروپ کے درمیان رشتوں کی جانچ مکمل کرنے کا مطالبہ جو اَب تک مکمل نہیں ہوئی ہے۔
EPAPER
Updated: August 14, 2024, 10:27 AM IST | Agency | New Delhi
سیبی اور اڈانی گروپ کے درمیان رشتوں کی جانچ مکمل کرنے کا مطالبہ جو اَب تک مکمل نہیں ہوئی ہے۔
امریکی شارٹ سیلر فرم ہنڈن برگ کی تازہ رپورٹ میں لگائے گئے الزامات کے بعد جہاں شیئر مارکیٹ سے لے کر حکومتی سطح تک ہر جگہ ہنگامہ برپا ہے، وہیں سپریم کورٹ میں ایک تازہ عارضی دائر کی گئی ہے۔ اس عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ۲۰۲۳ء میں اڈانی گروپ اور سیبی(سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا ) کے درمیان تعلق کی جو بات سامنے آئی تھی اور جس کی جانچ اب تک پوری نہیں ہوئی اسے فوری طور پر پورا کروایا جائے۔
یہ بھی پڑھئے:غزہ جنگ: کنگھیوں کی کمی کی وجہ سے لڑکیاں اپنے بال کاٹنے پر مجبور
پٹیشن میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ سیبی سے اس معاملے کی’ اسٹیٹس رپورٹ‘بھی طلب کی جائے۔ واضح رہے کہ پٹیشن میں ہنڈن برگ کی تازہ ترین رپورٹ میں لگائے گئے الزامات کو ریکارڈ پر لایا گیا ہے کہ سیبی کی چیئر پرسن اور ان کے شوہر نے مبینہ طور پر برموڈا اور ماریشس میں آف شور فنڈز میں سرمایہ کاری کی تھی، جن پر اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی کے بڑے بھائی ونود کا کنٹرول ہے۔ اگرچہ سیبی کی سربراہ مادھوی بچ نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور عدالت نے بھی کہہ چکی ہے کہ ایسی رپورٹس پر غور نہیں کیا جا سکتا ہے لیکن ان سب نے عوام اور سرمایہ کاروں کے ذہنوں میں شکوک پیدا کردئیے ہیں۔ ایسے حالات میں یہ لازمی ہو جاتا ہے کہ زیر التواء تحقیقات کو کو تیز کیا جائے اور اس کے نتائج سے سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا جائے۔ دہلی کے ایڈوکیٹ وشال تیوری نے یہ پٹیشن دائر کی ہے۔