• Thu, 09 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

امیٹھی اور رائے بریلی کا شکریہ ادا کرنے کیلئے منگل کو گاندھی پریوار کا دورہ

Updated: June 10, 2024, 9:34 AM IST | Agency | Raebareli

سونیا، راہل اور پرینکا ساتھ میں دونوں پارلیمانی حلقوں کا دورہ کرکے ووٹرس کا شکریہ اداکریں گے، عوامی ریلی کا انعقاد۔

Party workers from Kerala handed over the victory certificate to Rahul Gandhi in Wayanad on Sunday. Photo: INN
کیرالاکے پارٹی کارکنوں نے وائیناڈ میں جیت کا سرٹیفکیٹ اتوار کو راہل گاندھی کے حوالے کیا۔ تصویر : آئی این این

اترپردیش کے رائے بریلی اور امیٹھی پارلیمانی حلقے سے حال ہی میں کانگریس پارٹی کے منتخب ایم پی راہل گاندھی اور کشوری لال شرما کی تاریخی جیت کے بعد یہاں عوام کا شکریہ ادا کرنے اور ان سے روبرو ہونے کیلئے پرینکا گاندھی اور سونیا گاندھی سمیت پورا گاندھی کنبہ آئندہ منگل کو ایک عوامی ریلی سے خطاب کرے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے: اجیت پوار کا خیمہ مرکز میں وزارت سے محروم، انتظار کا مشورہ دیا گیا

کانگریس کے ضلع صدر پنکج تیواری نے اتوار کو بتایا کہ رائے بریلی اور امیٹھی پارلیمانی حلقے سے کانگریس کی تاریخی جیت کے بعد پرینکا اور سونیا گاندھی سمیت پورا گاندھی کنبہ رائے بریلی کی عوام کا شکریہ ادا کرنے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرے گا۔ یاد رہے کہ ایک طرف رائے بریلی کے عوام نے راہل گاندھی کو شاندار فرق سے لوک سبھا کیلئے منتخب کیا ہے وہیں   امیٹھی کے عوام نے اسمرتی ایرانی کو مسترد کرتے ہوئے گاندھی پریوار کے معتمد کے ایل شرما کو منتخب کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔ کے ایل شرما کی فتح اس لحاظ سے اہم ہےکہ بی جےپی نے انہیں  ’پیون ‘ا ور ’چپراسی‘ کہہ کر ذلیل کرنے کی کوشش کی تھی مگر پرینکا اور سونیاگاندھی کی اپیل پر عوام نے ان کے حق میں  ووٹنگ کی۔ سونیا گاندھی سمیت پورا گاندھی کنبہ امیٹھی رائے بریلی کے درمیان فرصت گنج ناہر کوٹھی میں آئندہ ۱۱؍جون کو شام۴؍ بجے ایک عوامی ریلی سے خطاب کریگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK