• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

صحافی گوری لنکیش کے قتل کے ملزمین ضمانت پر رہا

Updated: July 16, 2024, 5:22 PM IST | Bengaluru

معروف صحافی اور سماجی کارکن گوری لنکیش کو ۲۰۱۷ میں نامعلوم آدمیوں نے قتل کردیا تھا۔ کرناٹک ہائی کورٹ نے سماعت میں غیر معمولی دیری کی بنیاد پر قتل کے تینوں ملزمین کی ضمانت کی درخواست کو منظور کر لیا ہے۔

Karnataka High Court. Photo: INN
کرناٹک ہائی کورٹ۔ تصویر: آئی این این

کرناٹک ہائی کورٹ نے منگل کو سماجی کارکن اور صحافی گوری لنکیش کے قتل کے الزام میں گرفتار تین ملزمین کو ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ معروف صحافی گوری لنکیش، گوری لنکیش پتریکے نامی میگزین کی ایڈیٹر تھیں۔ وہ ہندوتوا تنظیموں کی سخت ناقد تھیں۔ ۵ ستمبر ۲۰۱۷ کی رات راجاریشوری نگر، بنگلور میں انکی رہائش گاہ کے باہر نامعلوم افراد نے سات گولیاں مارکر انہیں قتل کردیا تھا۔ 

گوری لنکیش۔ تصویر: آئی این این

کرناٹک حکومت نے تینوں ملزمین امیت دیگویکر، کے۔ ٹی۔ نوین کمار اور ایچ۔ ایل۔ سریش کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی تھی۔ تینوں ملزمین نے موہن نایک کی مثال دیتے ہوئے ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تھی۔ موہن نایک بھی لنکیش کے قتل کے الزام میں گرفتار کیاگیا تھا لیکن ہائی کورٹ نے دسمبر ۲۰۲۳ء میں مقدمہ کی سماعت میں دیری کی بنیاد پر اس کی ضمانت کی درخواست کو منظور کرلیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان: فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کو ڈھائی ملین کی امداد

نایک جولائی ۲۰۱۸ سے جیل میں تھا اور اس سے قبل کورٹ نے ۲ مرتبہ اس کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کیا تھا۔  لیکن بعد میں اسی بنچ نے سماعت کی تکمیل میں غیر معمولی دیری کا حوالہ دیا ور کہا کہ کرناٹک کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ ۲۰۰۰ء، جس کے تحت نایک کو گرفتار کیا گیا ہے، کے مطابق نایک پر لگائے گئے الزامات میں اسے عمر قید یا سزائے موت نہیں دی جا سکتی۔ گوری لنکیش کی بہن کویتا لنکیش نے نایک کی ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: آسام میں سی اے اے کے نفاذ کی تیاری

کرناٹک حکومت نے تینوں ملزمین کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی تھی۔ حکومت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا تھا جس نے معروف اسکالر اور سماجی کارکن ایم۔ایم۔ کلبرگی کے قتل کے ملزمین کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔ 
یاد رہے کہ ۳۰ اگست ۲۰۱۵ ء کیندریہ ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ اور توہم پرستی مخالف کارکن کلبرگی کو کرناٹک کے دھارواڑ میں ان کے گھر میں قتل کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK