• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گوری لنکیش قتل معاملہ: سپریم کورٹ کی ملزم کی ضمانت کو چیلنج کرنے والی عرضی مسترد

Updated: August 22, 2024, 6:07 PM IST | New Delhi

سپریم کورٹ نے منگل کو گوری لنکیش قتل معاملے میں کلیدی ملزم موہن نائک کی ضمانت کو چیلنج کرنے والی ۲؍ عرضیاں مسترد کردیں۔ عدالت عظمیٰ میں جسٹس بیلا ایم تریویدی اور ستیشن چندرا شرما کی بینچ نے گوری لنکیش کی بہن کویتا لنکیش کی عرضی مسترد کی ہے جس میں انہوں نے ملزم موہن نائک کی ضمانت کو چیلنج کیا تھا۔

Supreme Court. Photo: INN
سپریم کورٹ۔ تصویر: آئی این این

دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے منگل کو ۲؍ عرضیاں مسترد کی ہیں جن میں صحافی اور کارکن گوری لنکیش کے قتل کے کلیدی ملزم کی ضمانت کی منظوری کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس بیلا ایم تریویدی اور ستیشن چندرا شرما نے لنکیش کی بہن کویتا لنکیش کی جانب سے داخل کی گئی عرضی مسترد کی ہے جس میں انہوں نے ملزم موہن نائک کو دی گئی ضمانت کو چیلنج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: ہریانہ کے ۶؍ سے زیادہ کھلاڑی اسمبلی انتخابات میں قسمت آزما سکتے ہیں

بینچ نے کہا تھا کہ ملزم ٹرائل کورٹ کے ساتھ تعاون کر رہا تھا۔ عدالت نے اس معاملے میں کرناٹک حکومت کی جانب سے داخل کی گئی اپیل کو بھی ایک طرف رکھا ہے۔ خیال رہے کہ ۵؍ ستمبر ۲۰۱۷ء کو گوری لنکیش پتریکا کی ایڈیٹر اور ہندوتوا گروپ کی اہم ناقد گوری لنکیش کو بنگلور میں ان کے گھر کے باہرشوٹ کیا گیا تھا۔ دسمبر ۲۰۲۳ء کوکرناٹک ہائی کورٹ نے اس کیس کے ملزم نائک کو ضمانت دے دی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK