غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ آج صبح اسرائیل نے المواسی پناہ گزیں کیمپ پر فضائی حملہ کیا جبکہ اس علاقے کو ’’محفوظ علاقہ‘‘ قرار دیا گیا تھا۔ اس حملے میں ۷۱؍ سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ۲۸۹؍ شدید زخمی ہوئے ہیں۔
EPAPER
Updated: July 13, 2024, 5:29 PM IST | Gaza
غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ آج صبح اسرائیل نے المواسی پناہ گزیں کیمپ پر فضائی حملہ کیا جبکہ اس علاقے کو ’’محفوظ علاقہ‘‘ قرار دیا گیا تھا۔ اس حملے میں ۷۱؍ سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ۲۸۹؍ شدید زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ میں وزارت صحت نے بتایا کہ خان یونس کے مغرب میں المواسی پناہ گزیں کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم ۷۱؍ افراد ہلاک اور ۲۸۹؍ زخمی ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ المواسی کو اسرائیلی فوج نے ایک محفوظ انسانی زون کے طور پر نامزد کیا ہے، اور غزہ پٹی کے تمام فلسطینیوں سے اس علاقے میں منتقل ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ آج صبح اسرائیلی جنگی طیاروں نے گنجان آباد المواسی علاقے کو نشانہ بناتے ہوئے کئی بڑے فضائی حملے کئے جو غزہ پٹی کے تمام علاقوں سے بے گھر ہونے والے رہائشیوں کا گھر ہے۔
مقامی صحت کے حکام نے متنبہ کیا کہ علاقے کے اسپتال میں اتنی گنجائش نہیں ہے کہ زخمیوں کی مرہم پٹی کی جاسکے۔ اس حملے کے بعد وزارت صحت نے غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کم از کم ۳۸؍ ہزار ۴۴۳؍ فلسطینی ہلاک اور ۸۸؍ ہزار ۴۸۱؍ زخمی ہوئے ہیں۔ حماس کے ایک سینئر اہلکار ابو زہری نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ریڈیو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ المواسی پر حملے میں حماس کے فوجی سربراہ محمد دیف کو نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ یہ سراسر جھوٹ ہے۔