• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یو این کے چیف انتونیو غطریس کی عطیہ دہندگان سے یو این آر ڈبلیو اے کو عطیہ فراہم کرنے کی اپیل

Updated: July 13, 2024, 3:50 PM IST | New Delhi

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیوغطریس سےعطیہ دہندگان سے یو این آر ڈبلیو اے کو عطیہ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی ہے کہ یو این آر ڈبلیو اے کے پاس صرف ستمبر تک کا ہی فنڈ ہے۔

Due to the Gaza war, the Palestinians are facing a lot of problems. Image: X
غزہ جنگ کے سبب فلسطینی بڑے پیمانے پر مشکلات سے جوجھ رہے ہیں۔ تصویر: ایکس

اقوام متحدہ کے سربراہ نے جمعہ کو فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے کیلئے فنڈ کی اپیل کی اور کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو زبردستی انخلاءکا حکم دے رہا ہے جس کی وجہ سے فلسطینی ایک جگہ سے دوسری جگہ موت اور تباہی کے درمیان نقل و حرکت پر مجبور ہیں۔ سیکریٹری جنرل انتونیو غطریس نے ڈونرز کانفرنس کے درمیان کہاکہ یو این آر ڈبلیو اے کو فنڈنگ کے بحران کاسامنا ہے۔ ایجنسی کے پاس صرف ستمبر تک کی فنڈنگ موجود ہے۔ انہوں نے عطیہ دہندگان سے اپیل کی کہ وہ یو این آر ڈبلیو اے کو غزہ کے شہریوں کی مدد کیلئے فنڈ فراہم کرے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ایم ایل سی الیکشن میں کراس ووٹنگ، مہا یوتی کی فتح

جنوری میں اسرائیل کے یو این آر ڈبلیو کے متعدد کارکنان کے ۷؍اکتوبر کو حماس کے حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرنے کے بعد متعد د ممالک نے ایجنسی کیلئے اپنی فنڈنگ کور وک دیا ہے۔ اس ضمن میں یو این آر ڈبلیو اے کے چیف فلپ لازارینی نے کہا کہ ’’ہم اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایجنسی میں اعتماد بحال کرنے کیلئے جدوجہد سے کام کر رہے ہیں۔‘‘ 
اقوام متحدہ کے سربراہ غطریس نے عطیہ دہندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ یو این آر ڈبلیو اے کو فنڈ فراہم کرے اور متنبہ کیا ہے کہ اگر یو این آر ڈبلیو اے کے بغیر فلسطینی ’’اہم لائف لائن‘‘ اور بہترین مستقبل کی واحد امید کھو دیں گے۔ غطریس نے یہ بھی نشاندہی کی کہ جنگ کے دوران یو این آر ڈبلیو اے کے ۱۹۵؍ اراکین ہلاک ہو چکے ہیں جو اقوام متحدہ کی تاریخ میں اہم تعداد ہے۔ امریکی کانگریس نے یو این آر ڈبلیو اے کیلئے مزید فنڈنگ کو روک دیا ہے۔ خیال رہے کہ ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو شروع ہوئی اس جنگ کے نتیجے میں اب تک ۳۸؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ۸۰؍ ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK