• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ میں پھر اسکول پر حملہ، ۱۲؍ جاں بحق، حماس کے حملے میں ۳؍ صہیونی فوجی ہلاک

Updated: August 21, 2024, 1:16 PM IST | Agency | Gaza

تل ابیب نے اگست کے ۲۰؍ دنوں میں ۱۱؍ ویں اسکول کو نشانہ بنایا، حملے کی وجہ سے سیکڑوں افراد پھر بے گھر ہوگئے، ۱۵؍ سے زائد زخمی۔

Hundreds of Palestinians have been displaced again after the latest attack on Gaza. Photo: INN
غزہ پر تازہ حملے کے بعد پھر سیکڑوں فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں۔ تصویر : آئی این این

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ میں ایک اور اسکول کو اپنی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنا یا جس میں ۱۲؍ افراد شہید اور ۱۵؍ سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونےوالوں میں ۲؍ بچے شامل ہیں۔ اسکول میں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔ اس حملے کے بعد پھر سیکڑوں  افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ 
 غزہ کے سول ڈیفنس حکام نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے بے گھر فلسطینیوں کو پناہ دینے والے مصطفیٰ حفیظ اسکول پر یکے بعد دیگرے بم برسائے۔ منگل کی صبح ہونے والی اس بمباری کے ساتھ ہی اگست کے ابتدائی ۲۰؍ دنوں میں اسرائیلی فوج کے ذریعہ غزہ میں نشانہ بنائے گئے اسکولوں  کی تعداد ۱۱؍ ہوگئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: بے ایمانی نہ ہوتی تو انڈیا اتحاد۵۰؍ سے زیادہ سیٹیں حاصل کرتا، سماجوادی پارٹی کےسربراہ کا دعویٰ

سول ڈیفنس حکام کے مطابق اسکول کی دوسری منزل کو نشانہ بنایا گیا۔ پہلے سے تباہ شدہ اس تعلیمی ادارے میں کم از کم۷۰۰؍ بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ حملے میں ۱۵؍افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد۴۰؍ ہزار ۱۷۳؍ ہو چکی ہے جبکہ ۹۲؍ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔ ایک طرف جہاں  غزہ میں  جنگ بندی کیلئے مذاکرات جاری ہیں وہیں دوسری جانب اسرائیلی حملے دن بہ دن شدید تر ہور ہے ہیں۔  اُدھر رفح میں حماس اور اسرائیلی فوجیوں میں جھڑپ ہوئی جس میں ۳؍اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔ حماس کے جنگجوؤں نے صہیونی فوج کے پاس موجود جدید ہتھیاروں کا مقابلہ دستی بم کے حملے سے کیا اور ۳؍ اسرائیلی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتارنے میں کامیابی حاصل کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK