غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران مزید ۲۵؍فلسطینی شہید اور۷۰؍سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
EPAPER
Updated: August 20, 2024, 1:32 PM IST | Agency | Gaza
غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران مزید ۲۵؍فلسطینی شہید اور۷۰؍سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران مزید ۲۵؍فلسطینی شہید اور۷۰؍سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گرد اسرائیلی فورسیز نے غزہ میں پناہ گزیں کیمپوں کو مقتل بنا دیا، صیہونی فوجیوں نے نصیرات، جبالیہ اور دیر البلاح پر وحشیانہ بمباری کی۔ اسرائیلی افواج کی مسلسل بمباری کے باعث المغازی کیمپ سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے، اس وقت غزہ میں ہر سمت موت کا رقص جاری ہے، مظلوم فلسطینیوں کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں رہی۔
یہ بھی پڑھئے:جنگ بندی مذاکرات کیلئے ہلچل بڑھی
خیال رہے کہ وسطی غزہ میں لڑائی کے دوران اسرائیل کے ۲؍ میجر ہلاک ہوئے ہیں۔ قبل ازیں مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج نے ایک کار پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں ۲؍فلسطینی شہید ہوئے۔ اسی طرح خان یونس اور راملہ میں بھی بے گناہ فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی جارحیت کے تازہ واقعات اس دوران پیش آئے ہیں جب امریکہ، قطر اور مصر کی ثالثی میں ہونے والے غزہ جنگ بندی مذاکرات میں اسرائیلی وفد بھی شامل ہے، حماس نے پہلے ان مذاکرات کو اسرائیل کا ڈھونگ قرار دیتے ہوئے شرکت سے معذرت کرلی تھی۔
غزہ میں لڑائی میں تیزی اسرائیلی فاشزم کا منہ بولتا ثبوت ہے: الرشق
حماس نے اسرائیلی حملوں میں شدت پر تنقید کی ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے رُکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ صہیونی کابینہ کی جانب سے اسرائیلی فوج کو خان یونس اور رفح میں لڑائی کی شدت بڑھانے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ جنگ بندی کے مذاکرات میں مذاکراتی پوزیشن کو بہتربنایا جا سکے۔ یہ غزہ کی پٹی میں ہمارے لوگوں کے خلاف ان کے فاشسٹ رویے کی نئی شدت ہے۔
خان یونس : صحافیوں پرفائرنگ
خان یونس میں اسرائیل مظالم کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر صہیونی فوج نے براہِ راست گولیاں برسا دیں۔ اس میں ایک صحافی جاں بحق ہوا ہے۔ ’انادولو‘ کے مطابق اسرائیلی فورسیز نے جنوبی غزہ میں خان یونس پر وحشیانہ حملے کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر فائرنگ کی جس میں سلمیٰ القدومی نامی فلسطینی خاتون صحافی کو پیٹھ میں گولی لگی ہے۔سلمیٰ کو دیر البلح کے الاقصیٰ شہدا اسپتال لے جایا گیا ہے۔ اسرائیلی حملے میں فلسطینی صحافی ابراہیم محارب سمیت متعدد شہری شہید ہو گئے ہیں۔ محارب صحافیوں کے اس گروپ میں شامل تھے جنہیں کل اتوار کو قابض فوج نے گولیوں سے نشانہ بنایا تھا۔