• Wed, 19 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یروشلم کی جانب ہی نقل مکانی ہوگی: حماس کا انتباہ

Updated: February 15, 2025, 8:27 PM IST | Jerusalem

آج جنگ بندی معاہدے پر عمل کرتے ہوئے حماس نے مزید ۳؍ اسرائیلی یرغمالوں کو رہا کیا اور بیان جاری کیا کہ پوری دنیا یہ جان لے کہ فلسطینیوں کی نقل مکانی یروشلم کی جانب ہی ہوگی۔ اسرائیل نے بدلے میں ۳۶۹؍ فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔

Hamas member with Israeli hostages. Photo: PTI
حماس کے رکن، اسرائیلی یرغمالوں کے ساتھ۔ تصویر: پی ٹی آئی

حماس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالوں کی رہائی صرف مذاکرات کے ذریعے اور جنگ بندی معاہدے کے مطابق ہو گی، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ فلسطینیوں کی نقل مکانی صرف اور صرف یروشلم کی طرف ہونا چاہئے۔ آج اپنے بیان میں حماس نے کہا کہ ’’دشمن کے قیدیوں کی چھٹی کھیپ کی رہائی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ان کی آزادی صرف مذاکرات اور جنگ بندی معاہدے کی شرائط پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے۔‘‘ گروپ نے اس بات پر زور دیا کہ یروشلم، مسجد اقصیٰ، اور حوالے کرنے کے دوران بڑے ہجوم کی تصاویر کی موجودگی اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کیلئے ایک نیا پیغام ہے کہ یہ علامتیں ’’سرخ خط‘‘ ہیں۔

حماس نے مزید کہا کہ ’’ہمارے لوگ، ہماری قوم اور دنیا بھر کے آزاد لوگ طاقت، وقار اور فخر کے لمحے کا مشاہدہ کر رہے ہیں کیونکہ مزاحمت نے اس باوقار تبادلے کے معاہدے کو کامیابی سے انجام دیا ہے، جو ہمارے لوگوں کے اتحاد اور ہماری مزاحمتی قوت کی عکاسی کرتا ہے۔ہم پوری دنیا سے کہتے ہیں: یروشلم کی طرف ہی نقل مکانی ہوگی، اور کہیں نہیں۔‘‘ حماس نے مزید کہا کہ ’’یہ تمام بے گھر ہونے اور خاتمے کے مطالبات کیلئے ہمارا ردعمل ہے، چاہے وہ (امریکی صدر) ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے ہو یا نوآبادیاتی اور قابض افواج میں ان کے حامیوں کی طرف سے۔‘‘ خیال رہے کہ حال ہی میں، ٹرمپ نے غزہ پر قبضہ کرنے اور فلسطینیوں کو ہمسایہ ممالک میں آباد کرنے اور انکلیو کو ’’مشرق وسطیٰ کے ریویرا‘‘ میں تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ان کی تجویز کی عالمی سطح پر پُرزور مذمت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی یہودی علماء وشخصیات نےمذمت کی

قبل ازیں سنیچر کو حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز اور القدس بریگیڈز نے جنوبی غزہ کے مشرقی خان یونس میں تین اسرائیلی یرغمالوں کو رہا کیا، جن میں دو دوہری شہریت والے امریکی اور روسی شہری بھی شامل تھے۔ اس کے بدلے میں اسرائیل نے ۳۶۹؍ فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK