• Tue, 21 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ: حماس کی مسلح ونگ القسام کی اسرائیل کو امن معاہدے کی خلاف ورزی پر دھمکی

Updated: January 20, 2025, 10:21 PM IST | Inquilab News Network | Gaza

غزہ میں حماس کی مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے امن معاہدے کے ثالثوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو جنگ بندی کے معاہدے پر مجبور کریں، انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم معاہدے کے تمام مراحل اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے نظام الاوقات کی پابندی کرے گی۔

A scene from the release of an Israeli hostage by Hamas. Photo: X
حماس کے ذریعے اسرائیلی یرغمالی کی رہائی کا ایک منظر۔ تصویر: ایکس

غزہ میں حماس کی مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ تنظیم غزہ میں نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے گی لیکن اسرائیل کی کسی بھی ممکنہ خلاف ورزی سے اس عمل کو خطرہ لاحق ہو جائے گا اور یرغمالیوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جائیں گی۔اتوار کو ایک ویڈیو تقریر میں،القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ثالثوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو جنگ بندی کے معاہدے پر مجبور کریں، اور مزید کہا کہ گروپ معاہدے کے تمام مراحل اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے ٹائم ٹیبل کی پابندی کرے گا۔

یہ بھی پڑھئے: حماس نے ۳؍ یرغمال خواتین اوراسرائیل نے ۹۰؍ فلسطینی یرغمالیوں کو رہا کیا

ابو عبیدہ نے کہا، ’’سب کچھ دشمن کے عزم پر منحصر ہے۔ قا بض اسرائیل کی جانب سے خلاف ورزیاں اس عمل کو خطرے میں ڈال دیں گی۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم اپنی عوام کی زندگیوں کے تحفظ اور اپنے مقاصد کے حصول کیلئے معاہدے کے تمام مراحل، اس کی تفصیلات اور اوقات پر عمل آوری کے خواہشمند ہیں، اور ہم ثالثوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دشمن کو اس کی پابندی کرنے پر مجبور کریں۔‘‘
اس سے قبل، حماس نے جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے حصے کے طور پر تین اسرائیلی خواتین یرغمالیوں کو رہا کیا تھا اور اس کے بدلے اسرائیل کی جانب سے اتوار کو ۹۰؍فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کی توقع کی جا رہی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK