حکام کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم ۱۰۹۱؍بچے ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں ۲۳۸؍نومولود بھی شامل ہیں۔اسرائیل کے ذریعے نافذ کی گئی سخت پابندیوں کے سبب چھ بچوں سمیت سات افراد ٹھنڈ سے جاں بحق ہو گئے۔
EPAPER
Updated: January 02, 2025, 8:01 PM IST | Inquilab News Network | Gaza
حکام کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم ۱۰۹۱؍بچے ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں ۲۳۸؍نومولود بھی شامل ہیں۔اسرائیل کے ذریعے نافذ کی گئی سخت پابندیوں کے سبب چھ بچوں سمیت سات افراد ٹھنڈ سے جاں بحق ہو گئے۔
مقامی حکام نے بتایا کہ گزشتہ سال سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ کارروائی میں اب تک ۱۱۰۰؍ فلسطینی بچے شہید ہو چکے ہیں، ان میں ۲۳۸؍ نومولود بھی شامل ہیں۔اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی قرار داد کی منظوری کے باوجود اسرائیل نے حملے جاری رکھے ہیں۔اس کے علاوہ فلسطین پر سخت پابندیوں کے نتیجے میں پوری آبادی قحط کے دہانے پر ہے۔مقامی صحت کے حکام نے پیر کو بتایا کہ چھ بچوں سمیت کم از کم سات افراد سردی سے ٹھٹھراکر فوت ہو گئے۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: اسرائیلی فوج شہریوں کوقتل کرنے کیلئے مصنوعی ذہانت کا استعمال کر رہی ہے
واضح رہے کہ نومبر میں، بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور اس کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کےگرفتاری وارنٹ جاری کیے تھے۔اس کے علاوہ اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف میں نسل کشی کے مقدمے کا بھی سامنا ہے۔