• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ: اسرائیل نے ۵؍ مرتبہ اسپتالوں میں ایندھن کی رسائی کی درخواست مسترد کی ہے: اقوام متحدہ

Updated: August 29, 2024, 10:13 PM IST | Jerusalem

اقوام متحدہ (یواین) نے کہا کہ اسرائیل نے گزشتہ ہفتے ۵؍ مرتبہ شمالی غزہ کے اسپتالوں میں ایندھن کی سپلائی کی درخواست کو مسترد کیا ہے۔ یو این کی پریس کانفرنس میں سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دجارک نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ۱۰؍ دنوں سے شمالی غزہ کے متعدد اسپتالوں میں ایندھن کی سپلائی نہیں ہوئی ہے۔

Palestinians in Gaza face problems due to lack of fuel in hospitals: Photo: X
غزہ کے اسپتالوں میں ایندھن کی کمی کی وجہ سے فلسطینی پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں: تصویر: ایکس

اقوام متحدہ (یواین) نے کہا کہ اسرائیل نے گزشتہ ہفتے ۵؍ مرتبہ شمالی غزہ کے اسپتالوں میں ایندھن کی سپلائی کی درخواست کو مسترد کیا ہے۔اقوام متحدہ (یو این) کی پریس کانفرنس میں یو این کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دجارک نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ۱۰؍ دنوں سے شمالی غزہ کے متعدد اسپتالوں میں ایندھن کی سپلائی نہیں ہوئی ہے۔ 

بنگلور: خاتون نے سہیلی کا گلا کٹا پایا، مہلوک کا شوہر قتل کے شبہ میں گرفتار

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’’اسپتالوں میں ایندھن فراہم کرنے کی کوشش باربار ناکام ہو رہی ہے۔گزشتہ ہفتے ایندھن کی سپلائی کیلئے رسائی ۵؍ مرتبہ مسترد کی جاچکی ہے۔بیک اپ جنریٹرز چلانے کیلئے اسپتالوں میں ایندھن پر انحصار مکمل ہو گیا ہے کیونکہ اسرائیلی حکام نے اکتوبر میں غزہ پٹی سے بجلی کی فراہمی میں کمی کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’شمالی غزہ میں امدادی کارکنان کو انسانی امداد کی رسائی میں بہت سےچیلنجز درپیش ہوتے ہیں کیونکہ اس کیلئے اسرائیلی حکام کی اجازت درکار ہوتی ہے۔اسرائیل کے انخلاءکے حکم کی وجہ سے انسانی امداد کی رسائی میں درپیش رکاوٹ کے علاوہ جنوبی غزہ میں لوگوں کے ہجوم اور مسلسل نقل مکانی کی وجہ سے نقل و حمل مشکل ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ۴۰؍ہزار فلسطینی جاں بحق جبکہ ۹۲؍ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK