مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ’’مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی گاڑی نے ۵؍ اساتذہ کی کار کو ٹکر ماری۔ پانچوں اساتذہ زخمی ہیں اور اسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔‘‘
EPAPER
Updated: January 06, 2025, 6:08 PM IST | Jerusalem
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ’’مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی گاڑی نے ۵؍ اساتذہ کی کار کو ٹکر ماری۔ پانچوں اساتذہ زخمی ہیں اور اسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔‘‘
مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ’’مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی کار سے ۵؍ فلسطینی اساتذ ہ کی کار کوٹکر مار دی ــ‘‘فلسطین کی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق ’’مقبوضہ مغربیہ کنارے میں شمالی واردی اردن میں عین البیضا گاؤں میں ایک کار، جس میں ۵؍ فلسطینی اساتذہ سوار تھے، اسرائیلی فوجیوں کی گاڑی سے ٹکرائی ہے۔‘‘براڈکاسٹر کے مطابق ’’زخمی اساتذہ کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ‘‘ علاوہ ازیں اسرائیل کے غیر قانونی آبادکاروں مغربی کنارے میں بیت الحم کے مغرب میں بتیر نامی قصبے میں فلسطینیوں کے زیتون کے درجنوں باغ اکھاڑ دیئے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: گولڈن گلوب ایوارڈز۲۰۲۵ء: پائل کپاڈیہ کی ’’آل وی امیجن ایزلائٹ‘‘ ایوارڈ سے محروم
ذکی البتہ، جو بتیر کے سابق میئر ہیں، نے بتایا کہ’’الخمار نامی علاقے میں غیر قانونی یہودی آبادکاروں نےزیتون کے ۱۲؍ درخت اکھاڑ دیئے۔ حالیہ دنوں میںاس علاقے میں یہ چوتھا حملہ ہے۔‘‘ انہوں نےواضح کیا کہ ’’غیر قانونی یہودی آبادکاروںنے نشانہ بنائی گئی زمین کی فصیل میں بھی توڑ پھوڑ کی ہے۔ انہوں نے نحل ہالیٹرز تصفیہ کے قریب درختوں کو بھی کاٹ دیا ہے۔‘‘ خبر رساں ایجنسی نے نحالین کے میئر جمال نجاجرہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’نحالین کے مغرب میں عین فارس کی زمین پر غیر قانونی یہودی آبادکاروں نے نیا تصفیہ قائم کیا ہے اور مال مویشیوں کیلئے دو گھر بنائے ہیں۔‘‘انہوں نے خبردار کیا ہے کہ’’غیر قانونی یہودی آبادکار فلسطینی کسانوں اور گڈریوں کو عین فارس علاقے میں اپنی زمینوں تک رسائی کو مشکل بناسکتے ہیں جو تقریباً ایک ہزارمربع میٹرپر پھیلاہوا ہے۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: کویت:غیر ملکی باشندوں کی رہائش کے قانون کا باقاعدہ نفاذ، جرمانہ کی تفصیل جاری کی
یاد رہے کہ گزشتہ کچھ برسوں میں مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے چھاپوں میں اضافہ ہوا ہے۔غیر قانونی یہودی آبادکار بھی فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ’’مقبوضہ علاقے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کی وجہ سے تقریباً ۸۳۷؍ فلسطینی جاں بحق جبکہ ۶؍ ہزار ۷۰۰؍زخمی ہوئے ہیں۔ جولائی ۲۰۲۴ء میں بین الاقوامی عدالت انصاف نےفلسطینیوں کی سرزمین پر اسرائیل کے غیرقانونی قبضے کو ’’غیر قانونی‘‘قرار دیا تھا اور مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں یہودی آبادکاروں کے انخلاء کا حکم جاری کیا تھا۔