• Sun, 23 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ: قید سے رہا ہوئےفلسطینیوں نے صیہونی نعروں والی اسرائیلی ٹی شرٹ کو آگ لگا دی

Updated: February 17, 2025, 11:49 AM IST | Gaza

اسرائیلی قید سے رہا کئے گئے فلسطینیوں کو جیلوں میں صیہونی نعروں والی ٹی شرٹ جبراً پہننے پر مجبور کیا گیا تھا۔ جنھیں رہائی کے بعد فلسطینیوں نے آگ لگادی، حماس نے بھی اسرائیل کی اس نسل پرستانہ حرکت کی مذمت کی۔

Palestinian prisoners were forced to wear T-shirts with provocative slogans. Photo: X
فلسطینی قیدیوں کو اشتعال انگیز نعروں والی ٹی شرٹ جبراً پہنائی گئی تھی۔ تصویر: ایکس

حال ہی میں محصور غزہ میں آزاد ہونے والے فلسطینیوں نے وہ قمیضیں جلا دی ہیں جنہیں اسرائیل نے پہننے پر مجبور کیا تھا جس پر سٹار آف ڈیوڈ، جیل کا لوگو اور یہ جملہ لکھا ہے’’نہ ہم معاف کریں گے، نہ ہم بھولیں گے۔‘‘ سنیچر کو فلسطینیوں کی رہائی سے قبل، اسرائیل جیل سروس نے کچھ فلسطینیوں کی قمیضیں پہنے ہوئے ایک تصویر شیئر کی۔ایک بیان کے مطابق، جیل سروس کے سربراہ کوبی یعقوبی نے فلسطینیوں کو یہ اشتعال انگیز قمیضیں پہننے پر مجبور کیا۔ فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس نے اسرائیل کے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے ان پیغامات کو ’’ہمارے بہادر قیدیوں کی پشت پر نسل پرستانہ نعرے‘‘ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھئے: ۳؍ اسرائیلی یرغمال اور۳۶۹؍ فلسطینی رہا، اب تک کا سب سے بڑا تبادلہ

واضح رہے کہ فلسطینیوں کی رہائی غزہ میں قیدیوں کے چھٹے تبادلے کا حصہ ہے جو ۱۹؍جنوری کو شروع ہوئی تھی۔جس کے بعد ۱۵؍ ماہ سے جاری جنگ رک گئی ، جس میں ۵۰؍ ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور لاکھوں زخمی ہو گئے،ان میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔اسرائیل کی وحشیانہ بمباری نے پورے غزہ کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا ہے۔گزشتہ نومبر میں، بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں وزیر اعظم نیتن یاہو اور اس کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے گرفتاری وارنٹ جاری کیے تھے۔اسرائیل کومحصور غزہ پر جنگ کیلئے عالمی عدالت انصاف میں نسل کشی کے مقدمے کا بھی سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK