حماس کی مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے جمعرات کی رات اپنے فوجی لیڈر محمد دائف اور نائب فوجی کمانڈر مروان عیسیٰ کی دوران جنگ شہادت کی تصدیق کر دی۔
EPAPER
Updated: January 31, 2025, 5:08 PM IST | Gaza
حماس کی مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے جمعرات کی رات اپنے فوجی لیڈر محمد دائف اور نائب فوجی کمانڈر مروان عیسیٰ کی دوران جنگ شہادت کی تصدیق کر دی۔
حماس کی مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے جمعرات کی رات اپنے فوجی لیڈر محمد دائف اور نائب فوجی کمانڈر مروان عیسیٰ کی دوران جنگ شہادت کی تصدیق کر دی۔ ایک ریکارڈ شدہ بیان میں، قسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا، ’’خدا کی قسم، تاریخ میں محمد دائف کا ذکر `شہید کے طور پر اور تمغہ شہادت کے بغیر کیسے ہوسکتا ہے؟ اور مروان عیسیٰ، جو کہ قاسم بریگیڈز کا دماغ اور اس کا ستون ہیں اپنے بستر پر کیسے مر سکتےہیں؟‘‘
اسرائیل نے ابتدائی طور پر اگست ۲۰۲۴ءمیں اعلان کیا تھا کہ دائف جولائی کے ایک فضائی حملے میں مارےگئے، لیکن اس کے بعد سے ان کی شہادت کی تصدیق نہیں ہو سکی ، ساتھ ہی اسرائیلی فوج کے مطابق عیسیٰ کو گزشتہ سال مارچ میں مارا گیا تھا۔ اس وقت، حماس کے سینئر عہدیداروں نے الجزیرہ کو بتایا کہ گروپ کے سیاسی بیورو کو عیسیٰ کی شہادت کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ابو عبیدہ نے حماس کے کئی دیگر فوجی کمانڈروں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی، جن میں ہتھیاروں اور جنگی خدمات کے کمانڈر غازی ابو طمع، افرادی قوت کے کمانڈر اور سپلائی یونٹ کے سربراہ رائد ثابت اور خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر رافع سلامہ شامل ہیں۔ محمد دیاب ابراہیم المصری، القسام بریگیڈز کے کمانڈر جنہیں محمد الدائف کے نام سے جانا جاتا ہے، ۱۹۹۰ءکی دہائی میں القسام بریگیڈ کے بانیوں میں سے ایک تھے۔ یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ دائف نے سرنگوں کاجال بچھانے اور بم بنانے کی مہارت رکھنے والی پوری ٹیم تیار کی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا جشن منانے پر۱۲؍ فلسطینیوں کوحراست میں لے لیا
اگست ۲۰۱۴ء میں دائف کی بیوی اور سات ماہ کا بیٹا ایک اسرائیلی فضائی حملے میں اس وقت شہید ہو گئے تھے، جب غزہ میں ان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا جہاں یہ خاندان مقیم تھا۔اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے ایک قاتلانہ حملہ میں دائف کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی تھی، اور ایک پاؤں میں شدید چوٹ آئی تھی، حماس کی مسلح ونگ چلانے کے دوران ان کی اس بقاء نے انہیں فلسطینیوں میں ایک ہیرو کا مقام عطا کر دیا۔۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کی صبح حماس نے دائف کی ایک نادر آواز کی ریکارڈنگ جاری کی جس میں’’ الاقصیٰ طوفان‘‘ حملے کا اعلان کیا گیا تھا۔