بین الاقوامی ادارے ریڈ کراس نے سنیچر کو غزہ میں طبی عملے کے ۹؍ ارکان کے لاپتہ ہونے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ یہ طبی عملے کے ارکان غزہ میں ریڈ کراس کی ایمبولینس سروس سے وابستہ ہیں اور پچھلے ۷؍ دنوں سے لاپتہ ہیں۔
EPAPER
Updated: March 30, 2025, 6:33 PM IST | Washington
بین الاقوامی ادارے ریڈ کراس نے سنیچر کو غزہ میں طبی عملے کے ۹؍ ارکان کے لاپتہ ہونے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ یہ طبی عملے کے ارکان غزہ میں ریڈ کراس کی ایمبولینس سروس سے وابستہ ہیں اور پچھلے ۷؍ دنوں سے لاپتہ ہیں۔
بین الاقوامی ادارے ریڈ کراس نے سنیچر کو غزہ میں طبی عملے کے ۹؍ ارکان کے لاپتہ ہونے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ یہ طبی عملے کے ارکان غزہ میں ریڈ کراس کی ایمبولینس سروس سے وابستہ ہیں اور پچھلے ۷؍ دنوں سے لاپتہ ہیں۔ انسانی بنیادوں پر کام کرنے والے اس بین الاقوامی ادارے کا کہنا ہے کہ۲۳؍ مارچ کو طبی عملے کے یہ ارکان بد ترین بمباری کی زد میں آجانے کے بعد سے ریڈ کراس کے ساتھ کسی رابطے میں نہیں آئے ہیں۔ ریڈ کراس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان انسان دوست کارکنوں کے اہل خانہ کیلئے ان کی بحفاظت گھر واپسی اہم ہے۔ کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ ان کے پیارے بمباری کے باعث مرگئے ہیں یا ابھی زندہ ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: بمباری ہمیں ختم کر سکتی ہے، بزورطاقت ہمیں کوئی آزاد نہیں کرا سکتا:اسرائیلی قیدی
اقوام متحدہ کے ایک جائزے مطابق غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں اکتوبر۲۰۲۳ء سے اب تک ۱۰۶۰؍ہیلتھ ورکرز ہلاک ہو چکے ہیں۔ غزہ میں دیگر قتل کئے گئے افراد کی تعداد۵۰؍ ہزار سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔