• Tue, 07 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ: لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کو خدمات فراہم کرنے کا عمل معطل ہوسکتا ہے: انروا

Updated: January 05, 2025, 9:59 PM IST | Washington

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’یو این آر ڈبلیو اے ‘ نے اتوار کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی پابندی کے فیصلے سےاس کی کارروائیاں مفلوج ہو سکتی ہیں۔ ایجنسی پر ممکنہ پابندی کا وقت ختم ہو رہا ہے۔ جس سے لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کو خدمات فراہم کرنے کا عمل معطل ہوسکتا ہے۔

A UNRWA worker holds a child in her arms. Photo: INN
’یو این آر ڈبلیو اے‘ کی ایک کارکن بچے کو گود میں اٹھائے ہوئے ہے۔ تصویر: آئی این این

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’انروا‘(UNRWA)نے اتوار کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی پابندی کے فیصلے سےاس کی کارروائیاں مفلوج ہو سکتی ہیں۔ ’یو این آر ڈبلیو اے‘ کی طرف سےیہ وارننگ ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب اسرائیل کا جنوری کے آخر میں نافذ العمل ہونے کے قریب ہے۔ ’یو این آر ڈبلیو اے‘ نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ ایجنسی پر ممکنہ پابندی کا وقت ختم ہو رہا ہے۔ جس سے لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کو خدمات فراہم کرنے کا عمل معطل ہوسکتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ ایجنسی کو تبدیل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے۔ اسرائیلی کنیسٹ اس پر پابندی لگانے کے اپنے فیصلے کو واپس لینا چاہئے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کی غزہ پر لگاتار تیسرے روز بمباری، ۱۶۶؍ شہید

یاد رہے کہ ۲۸؍ اکتوبر۲۰۲۴ءکو اسرائیلی پارلیمنٹ نے دو قوانین کی منظوری دی۔ پہلے ’یو این آر ڈبلیو اے‘ کو اسرائیل میں کام کرنے سے روکنے سے متعلق ہے اور یہ تین ماہ کے اندر نافذ ہونے والا ہے، جبکہ دوسرا اقوام متحدہ کی ایجنسی کے ساتھ تمام اسرائیلی معاملات اورمعاہدات کو ختم کرنا ہے جن پرنوں فریقوں نے دستخط کئےتھے۔ اقوام متحدہ نے ان قوانین کو اپنانے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ’یو این آر ڈبلیو اے‘ کو اپنا کام جاری رکھنے کی اجازت دے اور بین الاقوامی قوانین کے تحت اسرائیل کی ذمہ داریوں کا احترام کرے۔ واضح رہے کہ غزہ میں وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک غزہ میں کم از کم۴۵؍ ہزار ۷۱۷؍ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر شہری خواتین اور بچے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK