Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

ٹرمپ کی غزہ کے شہریوں کو دوبارہ دھمکی، یرغمال رہا نہیں ہوئے تو سبھی کو ختم کردیا جائے گا

Updated: March 06, 2025, 4:40 PM IST | Washington

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے غزہ کے شہریوں کو دوبارہ دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیلی یرغمالوں کو رہا نہ کیا گیا تو سبھی کو ختم کر دیا جائے گا۔

Donald Trump wants to turn Gaza into the “Riviera of the Middle East.” Photo: INN
ڈونالڈ ٹرمپ غزہ کو ’’رویرا آف مڈل ایسٹ‘‘ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے غزہ کے شہریوں کو دوبارہ دھمکی دی ہے کہ ’’اگر یرغمالوں کو رہا نہ کیا گیا تو سبھی کو ختم کر دیا جائے گا۔‘‘انہوں نے حماس سے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ غزہ سے نکل جائے۔ڈونالڈ ٹرمپ نے اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ کو ختم کرنے کے اسرائیل کے کام کیلئے اسے سب کچھ فراہم کریں گے۔ یاد رہے کہ ٹرمپ کی انتظامیہ نےاسرائیلی حکومت کو بلین ڈالروںکے ہتھیاروفراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ڈونالڈ ٹرمپ نے ’’یرغمالوں کو رہاکرنے‘‘ کی میٹنگ کے ختم ہونے کے بعد ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھا کہ ’’ابھی ہی تمام یرغمالوں کو رہا کیجئے نا کہ بعد میں اور آپ نے جن نوجوانوں کو قتل کیا ہے ان کی لاشیںفوری طور پر لوٹایئے۔ورنہ سب کچھ ختم ہوجائے گا۔یہ آپ کیلئے آخری وارننگ ہے۔ اب غزہ سے نکلنے کا وقت آگیا ہے۔ کیا آپ اب بھی یہ سمجھتے ہیں کہ آپ کے پاس وقت ہے۔‘‘ٹرمپ نے واضح کیا کہ ’’اگر یرغمالوں کورہا نہ کیا گیا تو پورے غزہ پر اس کے اثرات نظر آئیں گے جہاں کی مکمل آبادی اسرائیل کی مسلسل بمباریوں کے سبب بے گھر ہوچکی ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’’غزہ کے لوگوں کیلئے ایک بہترین مستقبل انتظار کررہا ہے لیکن آپ یرغمالوں کو اپنے پاس رکھتے ہیں تو آپ سب کو ہلاک کردیا جائے گا۔‘‘ فلسطینی مزاحتمی گروپ مجاہدین بریگیڈ نے کہا کہ ’’ڈونالڈ ٹرمپ کی دھمکی فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی میں تعاون کرنے کے واشنگٹن کے ارادے کو ظاہر کرتی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: لبنان کے صحت کے شعبے پر اسرائیلی حملہ جنگی جرائم کے مترادف : ایمنسٹی انٹرنیشنل

فلسطینی خطے پر اسرائیلی مظالم
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے ختم ہونے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی اسرائیل نے غزہ جانے والی تمام امدادی کھیپ پر پابندی عائدکی تھی۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان ۶؍ ہفتے کی جنگ بندی اور یرغمالوں کی رہائی سنیچر کی نصف رات میں ختم ہوگئی تھی ۔ یاد رہے کہ ۱۹؍جنوری ۲۰۲۵ء کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالوں کی رہائی کا معاہدہ طے پایا تھا۔اسرائیل جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں فلسطینی خطے میں ۴۸؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ایک لاکھ سےز ائد زخمی ہوگئے تھے جن میں سے زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں فلسطینی خطہ ملبے میں تبدیل ہوچکا ہے۔بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر بنجامن نتین یاہو اورسابق اسرائیلی وزیر دفاع یوو وگیلنٹ کے خلاف حراستی وارنٹ جاری کیا تھا۔ اسرائیل کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں بھی جنوبی افریقہ کی جانب سے داخل کئے گئے نسل کشی کے مقدمے کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK