• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

خان یونس جنگ: گزشتہ ۴؍ ماہ میں ایک لاکھ ۸۰؍ ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور

Updated: July 27, 2024, 7:28 PM IST | Jerusalem

غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ فوجی آپریشن کی شدت میں روزافزوں اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک ایجنسی نے بیان دیا ہے کہ جنوبی غزہ کے خان یونس میں پچھلے چار دنوں میں ایک لاکھ ۸۰ ہزار سے زائد افراد نے نقل مکانی کی ہے۔

Millions of people have been displaced in Gaza. Photo: X
غزہ میں کروڑوں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔تصویر: ایکس

اقوام متحدہ نے جمعہ کو بتایا کہ گزشتہ چار دنوں میں ایک لاکھ ۸۰ ہزار سے زائد فلسطینی، غزہ جنگ کی بڑھتی شدت کی وجہ سے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس سے ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین اور امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ جمعہ کو  مشرقی خان یونس کے اطراف جنگ بڑے پیمانے پر جاری رہی۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے کئی یرغمالیوں کی لاشیں برآمد کی ہے۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی دفترِ معاونت برائے انسانی معاملات (یو این او سی ایچ اے) نے بتایا کہ اسرائیل حماس جنگ شروع ہوئے ۹ ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود جنگ تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ گزشتہ دنوں جنگ کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے اندرونی نقل مکانی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: نوی ممبئی: بیلاپور میں چار منزلہ عمارت منہدم، ایک ہلاک، راحت رسانی کا کام جاری

ایجنسی نے بتایا کہ خان یونس شہر کے مرکزی اور مشرقی علاقوں میں پیر سے جمعرات، ان چار دنوں کے عرصہ کے دوران تقریباً ایک لاکھ ۸۲ ہزار افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔ اور ہزاروں افراد مشرقی خان یونس میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے پیر کو جنوبی شہر خان یونس کے کئی علاقوں کو خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اسرائیلی فوجیں وہاں اپنی پوری قوت کے ساتھ حملہ کریں گی۔ ان علاقوں میں ایک ایسا علاقہ بھی تھا جسے پہلے محفوظ انسانی زون قرار دیاگیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: گزشتہ ۵؍ سال میں ۴۱؍ ممالک میں ۶۳۳؍ ہندوستانی طلبہ کی موت ہوئی ہے: مرکز

بدھ کو اسرائیلی فوج نے کہا کہ انہوں نے اس علاقہ سے پانچ یرغمالیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں جنہیں حماس نے ۷  اکتوبر ۲۰۲۳ کو حملہ کرکے قید کرلیا تھا۔ یاد رہے کہ اسی حملے سے جنگ کی شروعات ہوئی تھی۔ جمعہ کو اسرائیلی ملٹری نے بتایا کہ اس کے فوجی دستوں نے اس ہفتے تقریباً ۱۰۰ دہشت گردوں کو مار گرایا۔اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل ہرزی حلوی نے ایک بیان میں کہا کہ یرغمالیوں کی لاشیں، ایک خفیہ مقام کی دیواروں اور زیر زمین سرنگوں سے برآمد کی گئی تھیں۔ ماضی میں اسرائیلی فوجی اس مقام کے قریب سے گزرے تھے لیکن انہیں پتہ نہیں تھا کہ لاشوں کو کیسے برآمد کیا جائے۔ 
اسرائیل کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق حماس کے ۷ اکتوبر کے حملے میں ایک ہزار ۱۹۷ افراد مارے گئے تھے اور ۲۵۱ ؍افراد کو یرغمال بنالیا گیا تھا جن میں ۱۱۱ ؍افراد ابھی بھی غزہ میں قید ہے۔ اسرائیلی فوج کا ماننا ہے کہ ان میں سے ۳۹ یرغمالی ہلاک ہوچکے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، حماس کے خلاف اسرائیل کے جارحانہ حملے میں غزہ میں اب تک ۳۹ ہزار ۱۷۵ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق، جنگ کی وجہ سے غزہ کی ۲۴ لاکھ آبادی کی اکثریت کم از کم ایک دفعہ بے گھر/نقل مکانی پر مجبور ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK