• Mon, 21 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

حماس اور حزب اللہ سے جھڑپوں میں میجر سمیت ۲؍اہلکار ہلاک، اسرائیل کی تصدیق

Updated: October 20, 2024, 8:28 PM IST | Tal Aviv

حماس کے ساتھ جھڑپ میں غزہ کے شمالی علاقے میں ۲؍ اہلکار مارے گئے جبکہ لبنان کے جنوبی علاقے میں حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں زخمی ایک میجر بھی دم توڑ گیا۔ اسرائیلی فوج نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ اس طرح غزہ میں حماس کے ساتھ برّی جنگ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد۳۵۷؍ ہوگئی۔

Ophir Berkovich and Elisha Young. Photo: INN.
اوفیر برکووچ اور الیشائی ینگ۔ تصویر: آئی این این۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ حماس کے ساتھ جھڑپ میں غزہ کے شمالی علاقے میں ۲؍ اہلکار مارے گئے جبکہ لبنان کے جنوبی علاقے میں حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں زخمی ایک میجر بھی دم توڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں مارے گئے اپنے دونوں اہلکاروں کی شناخت ۲۰؍ سالہ اوفیر برکووچ اور۱۹؍ سالہ الیشائی ینگ کے ناموں سے کی ہے۔ یہ دونوں سارجنٹ اسٹاف کا حصہ تھے اور غزہ میں حماس کے ساتھ دوبدو جنگ کرنے والی بڑی فوج کے ایک بریگیڈ میں شامل تھے۔ دونوں ملٹری آپریشن کے دوران ہلاک ہوئے۔ اس طرح غزہ میں حماس کے ساتھ برّی جنگ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد۳۵۷؍ ہوگئی جن میں یرغمالیوں کو بچانے کے مشن کے ایک پولیس افسر اور وزارت دفاع کا ایک کنٹریکٹر بھی شامل ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ۵۰؍فیصد سے زیادہ طبی عملہ محسوس کرتا ہے کہ ان کے کام کی جگہ’غیر محفوظ‘ ہے: رپورٹ

اسرائیلی فوج کے ایک اور بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ گزشتہ ہفتے لبنان کے جنوبی علاقے میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ کے دوران زخمی ہونے والے۳۸؍ سالہ میجر ایشائی نیتنیل گرین بام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ یاد رہے کہ ان کے ساتھ جھڑپ میں شریک سارجنٹ میجر (ر) رونی گنیزیٹ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ میجر ایشائی گرین بام کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ حزب اللہ سے سرحد پار جھڑپوں اور ستمبر کے آخر میں جنوبی لبنان میں شروع ہونے والی برّی جنگ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد۴۳؍ ہوگئی۔ غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کے علاوہ عراق سے ڈرون حملے میں اسرائیل کے ۲؍ فوجی مارے گئے اور شام سے بھی کئی حملے ہوئے ہیں تاہم، ان میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK