• Wed, 08 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ میں جنگی جرائم کیلئے بیرون ملک مقیم اسرائیلی فوجیوں کے خلاف ۵۰؍ شکایات درج

Updated: January 07, 2025, 7:56 PM IST | Tel Aviv

اسرائیلی میڈیا نے پیر کو بتایا کہ ’’بیرون ملک مقیم اسرائیلی فوجیوں کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کیلئے ۵۰؍ شکایات درج کی گئی ہیں۔" یاد رہے کہ برازیل کی ایک عدالت نے ایک اسرائیلی فوجی کے خلاف تفتیش کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد یہ اقدام کیا گیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اسرائیلی میڈیا نے پیر کو رپورٹ کیا ہے کہ ’’دنیا بھر کی عدالتوں میں فلسطین حامی اداروں نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کیلئے بیرون ملک میں مقیم اسرائیلی فوجیوں  کے خلاف ۵۰؍ شکایتیں درج کی ہیں۔‘‘ کے اے این عوامی براڈکاسٹررپورٹ کیا ہے کہ’’مخصوص فوجیوں کے خلاف تقریباً ۵۰؍ شکایتیں درج کی گئی ہیں جن میں سے ۱۰؍ شکایتوں پربغیر حراست کے تفتیش کا آغاز کیا گیا ہے۔‘‘ کے اے این نے ان ممالک کے نام واضح نہیں کئے ہیں جہاں اسرائیلی فوجیوں کے خلاف شکایات درج کی گئی ہیں۔ تاہم، اسرائیل کے رونامہ ہارٹیز کے مطابق ’’جنوبی افریقہ، سری لنکا، بلجیئم، فرانس، اور برازیل میں اسرائیلی فوجیوں کے خلاف شکایات درج کی گئی ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: یوپی: کانپور میئر کی قیادت میں مسلم علاقوں میں ۱۲۵ مندروں کی بحالی کیلئے مہم

کے اے این نے فوج کے سیکوریٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈیٹاکا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اسرائیلی فوجی روزانہ سوشل میڈیا پر ایک ملین پوسٹ شیئر کرتے تھے جن سے ان کے جنگی جرائم میں ملوث ہونے کاپتہ چلتا ہے۔‘‘ کے اے این کے مطابق ’’اب تک مخصوص ممالک تک پروازوں پر پابندی کے تعلق سے سرکاری ہدایات جاری نہیں کی گئی ہیں لیکن مختلف ممالک میں احتیاط سے کیس کی تفتیش ہورہی ہے۔‘‘ تاہم، اسرائیلی فوج نے ایسے ممالک کا دورہ کرنے پرغور کرنے کا مطالبہ کیا ہے جہاں خطرہ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے انٹرپول کی طرز پر ’’بھارت پول‘‘ پورٹل لانچ کیا

یاد رہے کہ سنیچر کو ہند رجب فاؤنڈیشن کی شکایت کے بعد برازیل کی ایک عدالت نے اسرائیلی فوجی کے خلاف تفتیش کا حکم جاری کیا تھا۔ اتوار کو اسرائیل کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ’’اسرائیل نے اپنے فوجی کو برازیل سے بھاگنے میں مدد کی ہے جس کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کیلئے برازیل میں کیس درج کیا گیا تھا۔‘‘یاد رہے کہ اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں ۴۵؍ ہزار سے زائد فلسطینیوں نے اپنی جانیں گنوائی تھیں جبکہ ۱۰؍لاکھ سے زخمی ہوئے ہیں۔ انسانی امدادکی ترسیل میں رکاوٹ کی وجہ سےفلسطینی خطے میں ۹۰؍ فیصد بے گھر آبادی بھکمری کا شکار ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK