برازیل کی ایک عدالت نے ہند رجب فاؤنڈیشن (ایچ آر ایف) کی شکایت پر پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ جنگی جرائم کے مشکوک اسرائیلی فوجی کے خلاف فوری تفتیش کرے۔رپورٹس کے مطابق مشکوک اسرائیلی فوجی فی الحال سیاحت کیلئے برازیل میں موجود ہیں۔
EPAPER
Updated: January 04, 2025, 3:44 PM IST | Brasilia
برازیل کی ایک عدالت نے ہند رجب فاؤنڈیشن (ایچ آر ایف) کی شکایت پر پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ جنگی جرائم کے مشکوک اسرائیلی فوجی کے خلاف فوری تفتیش کرے۔رپورٹس کے مطابق مشکوک اسرائیلی فوجی فی الحال سیاحت کیلئے برازیل میں موجود ہیں۔
ہندرجب فاؤنڈیشن(ایچ آر ایف)نے اعلان کیا ہے کہ ’’ہند رجب فاؤنڈیشن نے حکم جاری کیا ہےکہ برازیل کی ایک عدالت نے تاریخی اقدام کرتے ہوئے پولیس کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگی جرائم کے مرتکب مشکوک اسرائیلی فوجی کے خلاف فوری تفتیش کرے۔اس فوجی پر غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔‘‘
🚨 🚨 BREAKING: The Hind Rajab Foundation just filed a complaint against 1,000 Israeli soldiers for war crimes, genocide, and crimes against humanity in Gaza.
— Dyab Abou Jahjah (@Aboujahjah) October 8, 2024
Supported by 8,000+ pieces of evidence, this case is a game changer in the efforts for ending Israeli impunity and… pic.twitter.com/eAYfDHkfK7
ایک ہفتے قبل ایچ آر ایف نے مشکوک فوجی پر الزام عائد کیا تھا، جس کے تعلق سے کہا جارہا ہے کہ وہ فی الحال بطور سیاح برازیل میں ہے، کہ غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کی مہم کے دوران شہریوں کے گھر تباہ کرنے میں وہ بھی شامل تھا۔ ہند رجب فاؤنڈیشن کی وکیل مائرہ پن ہیریو نے ویڈیوز اور تصاویر کا حوالہ دیا جس میں مشکوک فوجی کوغزہ میں جنگی جرائم کی کارروائی انجام دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور کہا کہ ’’مشکوک فوجی نے فعال طور پر غزہ میں شہریوں کے گھروں اور ذریعۂ معاش کو تباہ کرنے میں شراکت داری کی ہے۔‘‘ایچ آر ایف فلسطینیوں کیلئے انصاف کی وکالت کرنےاور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف آوازاٹھانے والا ادارہ ہے۔
یہ بھی پڑھئے: چین میں نئے وائرس کا قہر ،اسپتالوں میں بھیڑ
تاریخی لمحہ
فیڈرل کورٹ آف دی فیڈرل ڈسٹرکٹ میں متاثرین کے اہل خانہ نے کیس میں شراکت داری کی اور قانونی طریقہ ٔ کار سے انصاف کا مطالبہ کیا۔ ایچ آر ایف نے فوری طور پر مشکوک فوجیوں کو حراست میں لینے کا مطالبہ کیا ہے اور اس کے برازیل سے بطور طیارہ چلے جانے اور ثبوتوں سے چھیڑ خوانی کا حوالہ دیا ہے۔ عدالت نے، برازیل کے ضابطہ فوجداری کا استعمال کرتے ہوئے، فوری تفتیش کا حکم جاری کیا ہے۔ گروپ نے برازیلوی عدالت کےاس حکم کو ایک ’’تاریخی اقدام ‘‘ قرار دیا ہے۔ اس ضمن میں ادارے کےچیئر دياب أبو جهجه نے کہا کہ ’’یہ جنگی جرائم میں ملوث افراد کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے ایک مضبوط اقدام ہے۔‘‘ یاد رہے کہ بین الاقوامی عدالت انصاف نے بھی اسرائیل کو جنگی جرائم کامرتکب قرار دیا ہے۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے نیتن یاہو اور یووو گیلنٹ کے خلاف حراستی وارنٹ جاری کیا تھا۔ اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں ۴۶؍ ہزار سے زائدفلسطینیوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں جبکہ ۱۰؍لاکھ سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔