• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: اسرائیلی حملوں میں اب تک ۵۰۰؍ طبی کارکنان اور ڈاکٹر ہلاک ہوئے ہیں

Updated: July 17, 2024, 6:20 PM IST | Jerusalem

۷؍ اکتوبر۲۰۲۳ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں ۵۰۰؍ طبی کارکنان اور ڈاکٹر ہلاک ہوئے ہیں۔ غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ۳۸؍ ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک جبکہ ۸۹؍ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Medical services in Gaza are making it difficult for doctors to provide treatment. Image: X
غزہ میں طبی خدمات کی وجہ سے ڈاکٹروں کو علاج میں دشواری پیدا ہورہی ہے۔ تصویر: ایکس

اسرائیل کے حملوں میں اکتوبر، ۲۰۲۳ء سے اب تک ۵۰۰؍ طبی کارکنان ہلاک ہوئےہیں جن میں ماہرین ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔ مہلوک ڈاکٹروں میں پلاسٹک سرجن اسپیشلسٹ ، تعمیر نو کے سرجن، نسوانی امراض کی ماہر ڈاکٹر، ہڈیوں کے ڈاکٹر، فرٹیلیٹی ڈاکٹر اور گردوں کی تبدیلی کے غزہ کے واحد ڈاکٹر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں غیر قانونی اسلحہ کا استعمال،۲؍ دنوں میں ۳۲۰؍ جاں بحق

اس ماہ کے آغاز میں حسان حمدان، جو زخموں کی بحالی کیلئے پلاسٹک سرجن ہیں، اپنے اہل خانہ کے ۱۲؍ ممبران کے ساتھ ہلاک ہوئے تھے ۔ ان کے بیٹے اسامہ حمدان ، جو ہڈیوں کے ڈاکٹر ہیں، ناصر اسپتال کے ایمرجنسی کمرے میں ڈیوٹی پر تھے جب انہیں کال موصول ہوا کہ ان کی اہلیہ اور ۳؍اور ۵؍ سال کا ایک بیٹا ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بڑے پیمانے پر دھماکہ کے سبب وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے کچھ ہی اعضاء تدفین کیلئے جمع کر سکے تھے۔ خیال رہے کہ اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں اب تک غزہ میں ۳۸؍ہزار سے زائدفلسطینی جاں بحق جبکہ ۸۰؍ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ جنگ کے نتیجے میں غزہ کے ڈاکٹرز، نرس، ٹیچرز، امدادی کارکنان ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK