• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: اب تک تقریباً ایک لاکھ ۵۹؍ ہزار بچوں کو پولیو کے ٹیکے لگائے گئے ہیں

Updated: September 03, 2024, 6:45 PM IST | Jerusalem

غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ کے مرکزی علاقے میں ۲؍ دنوں میں اب تک تقریباً ایک لاکھ ۵۹؍ ہزار بچوں کو پولیو کا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ طبی ٹیموں کے مطابق سیکڑوں بچوں میں کمزوری اور غذائی قلت کی علامات پائی گئی ہیں۔

Medical personnel administering vaccinations in Gaza. Photo: X
غزہ میں طبی اہلکار ٹیکہ لگاتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ کے مرکزی علاقے میں اب تک تقریباًایک لاکھ ۵۹؍ہزاربچوں کو پولیو کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ وزارت نےپیر کو اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں پولیو کی مہم کی شروعات سے لے کر اب تک طبی ٹیموں نے ۲؍ دن میں ایک لاکھ ۵۸؍ ہزار ۹۹۲؍ بچوں کو پولیو کے ٹیکے لگائے ہیں۔

 

وزارت نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ’’ٹیکہ کاری کی مہم کے دوسرے دن شہریوں کی تعدد کافی زیادہ تھی۔ مراکز پر موجود طبی ٹیموں نے بتایا کہ دیر البلاح کے مراکز میں ٹیکہ کاری کی مہم کے دوران سیکڑوں بچوں میں تھکاوٹ اور غذائی قلت کی علامات دیکھی گئی ہیںجو فلسطینی خطے میں تقریباً ۱۱؍ ماہ سے جاری جنگ کے دوران مشکلات میں زندگی گزار رہے ہیں۔‘‘

غزہ میں ڈاکٹر بچی کو پولیو کا ٹیکہ دیتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

خیال رہے کہ غزہ میں جنگ کے دوران ۲۵؍ سال بعد ۱۰؍ ماہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق کے بعد فوری طور پر ٹیکہ کاری کی مہم کا انعقاد کیا گیا ہے۔۱۶؍ اگست کو اقوام متحدہ (یو این) کے جنرل سیکریٹری انتونیو غطریس نے غزہ میں ۶؍ لاکھ ۴۰؍ ہزار بچوں کو ٹیکہ لگانے کیلئے ۷؍ دن کی جنگ بندی کی مانگ کی تھی۔فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے نے بھی ان کے اس مطالبے کا تعاون کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: فلسطین: پولیو مہم کے پہلے دن ۷۲؍ہزار سے زائد فلسطینی بچوں کوپولیو خوراک دی گئی

خیال رہے کہ اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میںغزہ میں ۴۰؍ ہزار فلسطینی  اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ ۹۴؍ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیل کے مسلسل حملوں کے سبب فلسطینی غذائی بحران سے جوجھ رہے ہیں اور مشکل حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

غزہ میں ۲؍ دنوں سے ٹیکہ کاری کی مہم جاری ہے۔ تصویر: ایکس

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK