• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی مقدمے میں چلی کی شمولیت

Updated: September 14, 2024, 5:05 PM IST | Jerusalem

چلی نے عالمی عدالت میں جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے کیس میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔عالمی عدالت نے اسرائیل اور جنوبی افریقہ کو چلی کے اقدام کے تعلق سے اپنے تحریری مشاہدات داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔

ICJ. Photo: X
عالمی عدالت انصاف۔ تصویر:ایکس

چلی نے جنوبی افریقہ کے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے کیس میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ چلی کی شمولیت عالمی قوانین کےآرٹیکل ۶۳؍ کے تحت جمع کرائی گئی ہے۔ چلی نے اپنے اعلان میں نسل کشی کے کنونشن کے تحت دیئے گئے آرٹیکلس کی تاویلات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

چلی کی شمولیت کے بعد عالمی عدالت نے جنوبی افریقہ اوراسرائیل کو اپنے تحریری مشاہدات جمع کرنے کیلئے مدعو کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اگست میں ریٹیل مہنگائی میں اضافہ

یاد رہے کہ گزشتہ سال جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف غزہ پٹی میں نسل کشی کے کنونشن کی خلاف ورزی کرنے کا کیس درج کیا تھا۔ متعدد ممالک جیسے نکارگوا، کولمبیا، لیبیا، میکسیکو، فلسطین ، اسپین اور ترکی نے جنوبی افریقہ کےاس کیس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیل حماس جنگ کو ایک سال مکمل ہونے والے ہیں۔ اس درمیان اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ۴۱؍ ہزار سے زائد فلسطینی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ ۹۴؍ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK