غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ’’غزہ میں مہلوکین کی تعداد ۴۴؍ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق ’’ہزاروں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، اسی لئے مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔‘‘
EPAPER
Updated: November 22, 2024, 1:09 PM IST | Jerusalem
غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ’’غزہ میں مہلوکین کی تعداد ۴۴؍ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق ’’ہزاروں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، اسی لئے مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔‘‘
غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ’’غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں اموات کی تعداد ۴۴؍ہزار ہوچکی ہے۔ غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ’’مہلوکین میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔‘‘ وزارت صحت کے مطابق ’’غزہ میں اب تک ۴۴؍ ہزار ۵۶؍ افراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں جبکہ ایک لاکھ ۴۲؍ ہزار ۲۶۸؍ زخمی ہوئے ہیں۔ مہلوکین کی تعداد بڑھ گئی ہے کیونکہ ہزاروں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: بلڈوزرانصاف سے تعلق کے سبب جے سی بی انعام برائے ادب کو مصنفین نے منافقت قرار دیا
خیال رہے کہ ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۴ء کو غزہ میں اسرائیلی جنگ کی شروعات ہوئی تھی۔اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میںتباہی ہی تباہی ہے۔ غزہ کی ۹۰؍ فیصد آبادی یعنی ۳ء۲؍ملین افراد بے گھرہوچکے ہیں جبکہ دسیوں ہزاروںافراد خیموںمیں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں جہاں انہیں صاف پانی، خوراک اور دیگر بنیادی اشیاء تک رسائی نہیں ہے۔خیال رہے کہ فلسطینی حکام اور دیگر حقوق انسانی کے اداروں کا کہنا ہے کہ ’’اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب ہے۔