گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں میں اسرائیل کے فضائی حملے کے سبب تقریباً ۴۰؍ فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جس کے بعد مہلوکین کی تعداد ۵؍ ہزار ۹۰۰؍ کے قریب پہنچ چکی ہے۔
EPAPER
Updated: April 10, 2025, 10:29 PM IST | Gaza Strip
گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں میں اسرائیل کے فضائی حملے کے سبب تقریباً ۴۰؍ فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جس کے بعد مہلوکین کی تعداد ۵؍ ہزار ۹۰۰؍ کے قریب پہنچ چکی ہے۔
گزشتہ ۲۴؍گھنٹوں میں اسرائیل کے فضائی حملوںکے سبب تقریباً ۴۰؍ فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد غزہ میں مہلوکین کی تعداد ۷؍ اکتوبر ۰۲۲۵ء سے لے کر اب تک ۵۰؍ ہزار ۸۸۶؍ سے تجاوز کرگئی ہے۔
اب تک ہزاروں والدین اپنے بچوں کو کھوچکے ہیں۔ تصویر: ایکس
غزہ کی وزارت صحت کے ذریعے جاری کردہ بیان کے مطابق ’’اسرائیلی حملوں کے سبب ۱۴۶؍ افراد کو اسپتال داخل کیا گیا ہے جس کے بعد زخمیوں کی مکمل تعداد ایک لاکھ ۱۵؍ ہزار ۸۷۵؍ سے زائد ہوگئی ہے۔ ‘‘ وزارت صحت نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ’’متاثرین میں سے زیادہ تر افراد ملبے تلے دبے ہیں جبکہ کئی افراد سڑکوں یا گلیوں میں بے یارومددگار ہیں کیونکہ رضاکار ان تک پہنچ نہیں پارہے ہیں۔‘‘
غزہ بھمکری کے دہانے پر ہے۔ تصویر: ایکس
یاد رہے کہ ۱۸؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو اسرائیل نے غزہ میں اپنے حملوں کی دوبارہ شروعات کی تھی جس کے سبب اب تک ایک ہزار ۵۲۲؍سے زائد فلسطینیوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں اور ۳؍ ہزار ۸۰۰؍سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
گزشتہ سال نومبر میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اور سابق اسرائیلی وزیر دفاع یووو گیلنٹ کے خلاف حراستی وارنٹ جاری کیا تھا۔ اسرائیل کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کے ذریعے دائر کئے گئے نسل کشی کے مقدمے کا بھی سامنا ہے۔