• Sat, 19 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسرائیل: وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ

Updated: October 19, 2024, 3:39 PM IST | Tel Aviv

قیصریہ، اسرائیل میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔ نیتن یاہو کے ترجمان کے مطابق ’’حملے کے وقت وہ اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔‘‘

Netanyahu. Photo: X
نیتن یاہو۔تصویر: ایکس

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے ترجمان نے کہاہے کہ ’’شمالی اسرائیلی قصبے قیصریہ میں اسرائیلی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ۲؍ ڈرون لانچ کئے گئے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’جس وقت یہ حملہ کیا گیا وہ احاطے میں نہیں تھے اور اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔‘‘ قبل ازیں اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ ’’لبنان سے ڈرون لانچ کیا گیا ہے اور اس نے ایک عمارت کو نشانہ بنایا ہے۔ فوری طور پرتصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ ڈرون کے ذریعے کس عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اسرائیلی علاقے سے مزید ۲؍ ڈرون اڑ رہے تھے جنہیں مار گرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: موجودہ حکومت میں مسلمانوں کی نمائندگی اپنی نچلی ترین سطح پرہے: ایک تحقیقاتی کتاب

اسرائیل کی ایمبولینس سروس کے مطابق ’’ڈرون حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہو اہے۔‘‘ تاہم، اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ ’’قیصریہ، اسرائیل میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے جہاں نیتن یاہو کاچھٹیاں گزارنے کا دن ہے۔‘‘ اب تک حزب اللہ نے ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ خیال رہے کہ غزہ جنگ کے آغاز کے بعد اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تنازع میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں ۴۲؍ ہزار افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ ۹۷؍ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ جمعرات کی رات اسرائیل کے فضائی حملے میں حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار ہلاک ہوئے تھے۔حماس نے جمعہ کو ان کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔ اسرائیل نے حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہانیہ کو بھی قتل کیا تھا جس کے بعد حماس نے اسرائیل کوانتقامی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK