• Mon, 25 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مغربی کنارے کے ’’نئےغزہ‘‘ میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہے: جوزف بوریل

Updated: September 11, 2024, 3:14 PM IST | Jerusalem

یورپی یونین کے سفارتکار جوزف بوریل نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیلی جنگ کی شروعات کے بعد سے مغربی کنارے میں اسرائیل کے تشدد میں اضافہ کی وجہ سے اس کے نئے غزہ میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں یہودی آبادکار اپنی بستیاں بسانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کی وجہ سے غزہ کے مغربی کنارے میں تبدیل ہونے کے امکانات ہیں۔

As a result of the Israeli war in Gaza, Palestinians are living in hardship.Photo: X
غزہ میں اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں فلسطینی مشکلات میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ تصویر: ایکس

یورپی یونین کے سفارتکار جوزف بوریل نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیلی جنگ کی شروعات کے بعد سے مغربی کنارے میں اسرائیل کے تشدد میں اضافہ کی وجہ سے اس کے ’’نئے غزہ‘‘ میں تبدیل ہونے کا رسک ہے۔ خیال رہے کہ مغربی کنارے میں تشدد، جس پر اسرائیل نے ۱۹۶۷ء سے قبضہ کیا ہوا ہے،میں ۷؍ اکتوبر۲۰۲۳ء کو اسرائیلی جنگ کے آغاز کے بعد سے اضافہ ہوا ہے۔ بوریل نے کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے تشدد میں اضافہ کا مقصد اسے نئے غزہ میں تبدیل کرنا اور فلسطینی حکام کو غیر قانونی ثابت کرنا ہے۔ انہوں نے ’’اسرائیلی حکومت کے متعدد اراکین پر فلسطینی ریاست کے قیام کوناممکن بنانے کی کوشش کا الزام عائد کیا جسے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اور متعدد کابینی وزراء نے اسرائیل کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ہنگری: تارکین وطن کو بروسلز جانے کیلئے مفت سہولت فراہم کرنے کا انتباہ

یاد رہے کہ متعدد اسرائیلی وزراء نے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے چھاپے میں اضافہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ بوریل کے مطابق اگر کارروائی نہیں کی گئی تو مغربی کنارہ بھی نئے غزہ میں تبدیل ہوجائے گا۔ انہوں نے میٹنگ کے دوران کہا کہ غزہ نیا مغربی کنارہ بن جائے گا ، کیونکہ وہاں بھی آبادکاروں کی تحریکیں نئی بستیاں بسانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ عالمی برادری اس چیز کو محسوس کر رہی ہے، اس پر افسوس بھی کر رہی ہے اور اس کی مذمت بھی کر رہی ہے لیکن ان کیلئے کارروائی کرنا مشکل ہے۔ 
اسرائیل کے رائٹس گروپ یش دین کے مطابق۲۰۲۳ء میں مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں میں تقریبا۴؍ لاکھ ۹۰؍ ہزار اسرائیلی رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں جو عالمی قوانین کے مطابق غیر قانونی ہے۔ خیال رہے کہ جنگ کی شروعات کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوجی دستے نے مغربی کنارے میں ۶۶۲؍ فلسطینیوں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK