ہیومن رائٹس واچ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ’’اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے جن میں جبری نقل مکانی اور نسلی صفائی شامل ہیں۔‘‘
EPAPER
Updated: November 14, 2024, 10:07 PM IST | New York
ہیومن رائٹس واچ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ’’اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے جن میں جبری نقل مکانی اور نسلی صفائی شامل ہیں۔‘‘
ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ’’اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم اور انسانی کے خلاف جرائم میں ملوث ہے جن میں بڑے پیمانے پر جبری نقل مکانی اور نسلی صفائی بھی شامل ہے۔‘‘ نیویارک، امریکہ کے رائٹس گروپ کے ماہرین کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’لوگوں کو اس وقت مارا گیا جب وہ اسرائیل کے حکم پر نقل مکانی کر رہے تھے اور انسانی امداد فراہم کرنے والے علاقے میں بھی لوگوں کو قتل کیا گیا جہاں ایک خیمے میں دسیوںہزاروں افراد نے پناہ لی ہوئی ہے۔‘‘۱۵۴؍ صفحات کی اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’کس طرح اسرائیلی حکام کی وجہ سے غزہ کی ۹۰؍ فیصد آبادی یعنی ۹ء۱؍ ملین افراد بے گھر ہوئے تھے اور غزہ میں گزشتہ ۱۳؍ ماہ میں کس طرح تباہی مچی ہے۔‘‘
#Gaza: new @hrw report finds #Israel responsible for crimes against humanity, incl. ethnic cleansing
— Claudio Francavilla (@ClaFrancavilla) November 14, 2024
The 154-page report debunks IDF claims of "compliance" with the laws of war
Atrocity crimes are undeniable. EU/countries supporting them risk complicity: https://t.co/Z0dLbS1WJP pic.twitter.com/3e39agKkBb
"The world has known for some time that Israeli authorities are committing widespread atrocities in Gaza. And the question remains: when will governments finally say stop?"
— Human Rights Watch (@hrw) November 14, 2024
Watch @astroehlein`s Daily Brief: pic.twitter.com/ne3ummPsYU
رپورٹ کے مطابق ’’غزہ میں بڑے پیمانے پر شہریوں اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں۔ اس طرح کی کارروائیاں اسرائیلی حکام کے ’’نسلی صفائی‘‘ میں ملوث ہونے کا اشارہ دیتی ہیں۔‘‘اسرائیل نے اب تک اس رپورٹ پر ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔یادرہے کہ یو این کی جانب سے ایسی کئی رپورٹیں سامنے آچکی ہیں جن میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’اسرائیل غزہ میں نسلی صفائی کا ارادہ رکھتاہے۔‘‘
خیال رہے کہ اسرائیل نے ۷؍اکتوبر ۲۰۲۳ءسے اب تک ۴۳؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ غزہ کی ۹۰؍ فیصد آبادی نے اپنے گھر چھوڑ دیئے ہیں جن میں سے متعدد افراد ایسے ہیں جنہوں نےایک سے دو مرتبہ نقل مکانی کی ہے۔ یو این کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کے دو تہائی گھراور عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔