• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

گروگرام یونیورسٹی میں فلسطین مسئلہ پر مذاکرہ منسوخ، وائس چانسلر نے موضوع کو متنازع قرار دیا

Updated: November 14, 2024, 6:04 PM IST | Gurugram

گروگرام یونیورسٹی میں ۱۲ نومبر کو ایک مذاکرہ بعنوان’’مساوی حقوق کیلئے فلسطینی جدوجہد: ہندوستان اور عالمی ردعمل‘‘کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تاہم، ۱۰ ؍نومبر کو منتظمین نے مہمان پروفیسر سے رابطہ کیا اور انہیں پروگرام کی منسوخی کی اطلاع دی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

گروگرام یونیورسٹی نے حال ہی میں ایک سیمینار کو منسوخ کردیا ہے جس میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی پروفیسر زویا حسن کو فلسطینی تنازع پر اظہار خیال کیلئے مدعو کیا گیا تھا۔ دی وائر کی رپورٹ کے مطابق، گروگرام یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات نے ۱۲ ؍نومبر کو ایک مذاکرہ بعنوان’’مساوی حقوق کیلئے فلسطینی جدوجہد: ہندوستان اور عالمی ردعمل‘‘منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم، ۱۰؍ نومبر کو منتظمین نے پروفیسر حسن سے بذریعہ کال رابطہ کیا اور انہیں تقریب کے منسوخ ہونے کی اطلاع دی۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کے غزہ میں مظالم جاری، پناہ گزین کیمپوں پر حملے، ۲۵؍ فلسطینی شہید


یونیورسٹی کے وائس چانسلر دنیش کمار، جن کا نام دعوت نامہ پر’’سرپرست‘‘کے طور پر درج تھا، نے انگریزی روزنامہ انڈین ایکسپریس بتایا کہ اس تقریب کے لئے ان کی منظوری نہیں لی گئی تھی۔ یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے بحث کا انعقاد کیا لیکن مجھے مطلع نہیں کیا گیا کیونکہ میں کیمپس میں موجود نہیں تھا۔ بعد ازیں، ہم نے اس پروگرام کو منسوخ کر دیا کیونکہ اس کا موضوع متنازع تھا۔ پروفیسر حسن نے کہا کہ ایک اخبار میں فلسطین تنازع پر ان کے مضمون کی اشاعت کے بعد گروگرام یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات نے ان سے رابطہ کیا اور بتایا کہ فلسطینی تنازعہ پر ہندوستانی ردعمل پر، سرکاری اور غیر سرکاری دونوں سطحوں پر یہ گفتگو کرنا انتہائی ضروری ہے، جس سے میں نے اتفاق کیا۔ منتظمین نے بتایا تھا کہ انہیں اس تقریب کیلئے منظوری مل چکی ہے اور انتظامات مکمل ہوچکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:: ممبئی ایئر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی، سیکوریٹی سخت کردی گئی

حسن نے مزید کہا کہ ۱۰ نومبر کو دوپہر ایک بجے کے قریب انہیں اطلاع ملی کہ منتظم کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ اگر یہ صحت کا مسئلہ تھا، تو وہ پہلے سے ترتیب دی گئی تقریب کو کیوں منسوخ کریں گے؟ واضح رہے کہ اکتوبر میں، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے سینٹر فار ویسٹ ایشین اسٹڈیز میں تین سیمینار، جن میں ہندوستان میں تعینات ایرانی، فلسطینی اور لبنانی سفیر شامل مدعو تھے، منسوخ کر دیئے گئے تھے۔ تعلیمی ماہرین نے انتظامیہ کے اس رویہ پر سخت ناراضگی اور گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK