Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

غزہ کی سرحد پر سیکڑوں امدادی ٹرک اسرائیلی اجازت کا انتظار کررہے ہیں

Updated: March 17, 2025, 8:29 PM IST | Gaza Strip

اسرائیل نے محصور غزہ میں بجلی کاٹ دی ہے اور صاف پانی کی ترسیل روک دی ہے۔ غزہ کی سرحدوں پر سیکڑوں امدادی ٹرک کھڑے ہیں مگر اسرائیل انہیں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

رمضان المبارک کے ۲؍ ہفتے گزر گئے ہیں اور اسرائیل نے اس سے زیادہ عرصے سے فلسطین کے محصور اور جنگ زدہ علاقوں کی امداد روک دی ہے جس کے سبب فلسطینیوں کو خوراک، پانی اور ضروری اشیاء کی بھوک کا سامنا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے ۲۰؍ لاکھ لوگوں کیلئے خوراک، ایندھن، ادویات اور دیگر سامان کی کٹوتی نے خطے میں قیمتوں میں اضافے کردیا ہے۔ غزہ کی سرحدوں پر سیکڑوں امدادی ٹرک کھڑے ہیں مگر انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ 

 

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اگر امداد بحال نہیں کی گئی تو غزہ میں قحط کو روکنا ناممکن ہوجائے گا جبکہ گزشتہ چند ہفتوں سے ہم یہی کوشش کررہے ہیں کہ غزہ میں قحط جیسے حالات پیدا نہ ہوں۔ ۱۶؍ ماہ سے زائد جاری جنگ کے بعد، غزہ کی آبادی مکمل طور پر ٹرکوں کے کھانوں اور دیگر امداد پر منحصر ہے۔ لوگوں کو پناہ کی ضرورت ہے۔ اسپتالوں، واٹر پمپوں، بیکریوں اور ٹیلی کمیونیکیشنز کے ساتھ ساتھ امداد پہنچانے والے ٹرکوں کو چلانے کیلئے ایندھن کی بھی ضرورت ہے۔ مگر رمضان المبارک میں غزہ کی زندگی تھم گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: شام: حلب انٹرنیشنل ایئرپورٹ ۱۸؍ مارچ سے دوبارہ شروع ہوگا

اسرائیل کا کہنا ہے کہ محاصرے کا مقصد حماس پر دباؤ ڈالنا ہے کہ وہ اس کی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرے۔ اسرائیل نے حماس کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے دوسرے مرحلے کو شروع کرنے میں جان بوجھ کر تاخیر کی ہے۔ علاوہ ازیں، انہوں نے خطے کی بجلی کاٹ دی ہے اور صاف پانی کی ترسیل بھی روک دی ہے۔ ناروے کی پناہ گزین کونسل کی کمیونیکیشن ایڈوائزر شائنا لو نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کیلئے امدادی بندش کے دوران خیموں کا کوئی بڑا ذخیرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے دوران جو امداد آئی، اس سے تمام ضروریات پورا کرنا ناممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’غزہ کی سرحدوں پر سیکڑوں امدادی ٹرک سامان لے کر کھڑے ہیں مگر اجازت نہ ملنے کے سبب ہم غزہ کی آبادی کو کسی بھی قسم کی امداد پہنچنانے سے قاصر ہیں۔‘‘ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے کہ وہ غزہ میں امداد بحال کریں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK