Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

شام: حلب انٹرنیشنل ایئرپورٹ ۱۸؍ مارچ سے دوبارہ شروع ہوگا

Updated: March 17, 2025, 3:57 PM IST | Aleppo

شامی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ تقریباً ۳؍ ماہ تک بند رہنے کے بعد حلب انٹرنیشنل ایئرپورٹ ۱۸؍ مارچ کو پروازوں کیلئے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

Aleppo International Airport. Photo: X
حلب انٹرنیشنل ایئرپورٹ۔ تصویر: ایکس

شام کی جنرل سول ایوی ایشن اتھاریٹی نے سنیچر کو اعلان کیا کہ حلب بین الاقوامی ہوائی اڈہ بند رہنے کے تقریباً تین ماہ بعد ۱۸؍ مارچ کو ہوائی ٹریفک کیلئے دوبارہ کھل جائے گا۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس اے این اے کے مطابق ایوی ایشن اتھاریٹی نے تصدیق کی ہے کہ تمام تکنیکی اور انتظامی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ہوائی اڈہ پروازوں کی لینڈنگ اور اَرائیول کیلئے تیار ہے۔ اتھاریٹی نے ایئر لائنز کو منگل سے شروع ہونے والے ہوائی اڈے پر آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی دعوت دی جس میں ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کی واپسی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’سعودی عرب اب انگور کی پیداوار میں۶۶؍ فیصد خود کفیل ہے‘‘

یاد رہے کہ حلب بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نومبر ۲۰۲۴ء کے آخر میں اس وقت بند کر دیا گیا تھا جب اپوزیشن فورسیز نے ہوائی اڈے کا کنٹرول حاصل کر لیا تھا، جس کے نتیجے میں اسد حکومت نے بڑھتے ہوئے تنازعے کے درمیان تمام پروازیں روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ بندش اس وقت ہوئی جب بشار الاسد کی افواج نے شام کے بڑے حصوں کا کنٹرول کھو دیا، جس کا اختتام ۸؍ دسمبر کو روس کیلئے ان کی پرواز پر ہوا، جو ۱۹۶۳ء سے بعث پارٹی کی حکمرانی کے خاتمے کی علامت ہے۔ احمد الشارع، جنہوں نے اسد کو ہٹانے میں حکومت مخالف قوتوں کی قیادت کی تھی، کو ۲۹؍ جنوری کو شام کا عبوری صدر قرار دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK