• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پراسیکیوٹر کریم خان کی آئی سی سی سے اسرائیلی حکام کے خلاف حراستی وارنٹ پر جلد فیصلے کی اپیل

Updated: August 24, 2024, 7:57 PM IST | Jerusalem

بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کریم خان نے آئی سی سی سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتین یاہو، وزیر دفاع یوآف گیلانٹ اور حماس کے لیڈران کے خلاف حراستی وارنٹ پر جلد فیصلہ سنائے۔ کریم خان نے کہا کہ عدالت کو دائرہ اختیار ہے کہ وہ اسرائیل کے حکام کے خلاف جنگی جرائم تفتیش کرے۔

ICC Prosecutor Karim Khan. Photo:X
آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کریم خان۔ تصویر: ایکس

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کریم خان نے کہا کہ عالمی فوجداری عدالت کو دائرہ اختیار ہے کہ وہ وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اور ان کے دفاعی وزیر یوآف گیلانٹ کے خلاف تفتیش کرے اور ججوں سے کہا کہ وہ بنجامن نیتن یاہو اور یوآف گیلانٹ کیلئے حراستی وارنٹ پر جلد فیصلہ کرے۔ انہوں نے جمعہ کو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے ججوں سے کہا کہ وہ اسرائیلی حکام اور حماس کے لیڈران کے خلاف طلب کئے گئے حراستی وارنٹ میں تاخیر نہ کرے۔ کریم خان نے مزید کہا کہ کارروائی میں بلاجواز تاخیر متاثرین کے حق کونقصان دہ طریقے سے متاثر کرے گا۔ خان نےزور دیا کہ عدالت کودائرہ اختیار ہے کہ وہ اسرائیلی حکام کے خلاف تفتیش کرےجو فلسطینی خطے میں جرائم کے مرتکب ہیں اور ججوں سے کہا کہ وہ درجنوں حکومتوں اور دیگر پارٹیوں کے ذریعے داخل کئے گئے قانونی چیلنجز کو برخاست کر دے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسٹارڈسٹ کے بانی ناری ہیرا ۸۶؍ سال کی عمر میں انتقال کر گئے

کریم خان نے عدالتی دستاویزات میں اوسلو معاہدے اور اسرائیل کے اعتراضات کی کہ وہ مبینہ جنگی جرائم میں ذاتی تحقیقات کر رہا ہے، کو برخاست کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’’یہ طے شدہ قانون ہے کہ اس صورت میں عدالت کو  کارروائی کرنے کا دائرہ اختیار ہے۔‘‘ 
آئی سی سی کے پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ اس بات کی معقول بنیادیں ہیں کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو ، وزیر دفاع یوآف گیلانٹ، حماس کے لیڈر یحی سنوار، فوجی چیف محمد دیف اور فلسطین کے سابق حکمراں مرحوم اسماعیل ہانیہ ، مبینہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کیلئے مجرمانہ ذمہ داریاں قبول کریں۔ 
خیال رہے کہ حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہانیہ کا جولائی کے اواخر میں ایران میں انتقال ہو گیا تھا۔ اسرائیل نے حماس کے لیڈر محمد دیف کے قتل کا دعویٰ کیا ہے جبکہ حماس نے اسرائیل کے اس دعویٰ کی تردید کی ہے۔ اسرائیل اور فلسطین کے لیڈر نے جنگی جرائم کے الزامات سے انکار کیا ہے اور دونوں پارٹیوں کے نمائندوں نے کریم خان کے گرفتاری کے وارنٹ طلب کرنے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔خیال رہے کہ اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں ۴۰؍ ہزار سے زائد فلسطینی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ ۹۲؍ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK