• Thu, 07 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آئرلینڈ نے تاریخ میں پہلی بار فلسطینی سفیر کو مقرر کرنے کی منظوری دی

Updated: November 06, 2024, 4:42 PM IST | Dublin

آئرلینڈ نے منگل کو تاریخ میں پہلی مرتبہ فلسطینی سفیر کو مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال ڈبلن، آئرلینڈ کے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کا قیام عمل میں آیا ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

آئرلینڈ نے منگل کو تاریخ میں پہلی مرتبہ فلسطینی سفیر کو مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال ڈبلن،آئرلینڈ کے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرنے کے بعد ڈبلن نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ آئرلینڈ کے سینئر حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جیلان وہبہ عبدالمجیدکو آئرلینڈ میں فلسطینی مشن کاہیڈ مقرر کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو برطرف کر دیا

یاد رہے کہ مئی میں ڈبلن نے بطور جمہوری اور آزادانہ ملک فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی تھی۔ اسپین اور ناروے نے بھی اسی دن فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی تھی۔ اس کے اگلے ہفتے سلوانیا نے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی تھی۔آئرلینڈ ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مخالفت کرنے والے ممالک میں سے ایک رہا ہے۔ ستمبر میں فلسطین اور آئرلینڈ کے درمیان سرکاری سفارتی تعلقات کا قیام عمل میں آیا تھا۔یاد رہے کہ ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۴ء کو غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شروعات ہوئی تھی جس کے نتیجے میں اب تک ۴۳؍ ہزار سے زائد فلسطینی اپنی جانیں گنواچکے ہیں جبکہ ۹۷؍ ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK