• Thu, 07 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو برطرف کر دیا

Updated: November 06, 2024, 12:39 PM IST | Tal Aviv

اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو برطرف کر دیا ہے۔ یوو گیلنٹ کی جگہ موجودہ اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز وزارت دفاع کا قلمدان سنبھالیں گے۔ نیتن یاہو نے برطرفی کی وجہ ان کے اور وزیر دفاع کے درمیان اعتماد کے فقدان اور اختلافات کو قرار دیا۔

Yoav Gallant and Netanyahu. Photo: INN.
یوو گیلنٹ اور نیتن یاہو۔ تصویر: آئی این این۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو برطرف کر دیا ہے۔ یوو گیلنٹ کی جگہ موجودہ اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز وزارت دفاع کا قلمدان سنبھالیں گے۔ وزیراعظم نے وزیردفاع کو یوو گیلنٹ کو ایک ایسے وقت میں برطرف کر دیا جب اسرائیل ایک سے زیادہ محاذوں پر جنگ میں الجھا ہوا ہے۔ خبر رساں ادارے’الجزیرہ ‘ کے مطابق نیتن یاہو اور گیلنٹ کئی مرتبہ غزہ جنگ کے معاملے پر آمنے سامنے آئے ہیں۔ تاہم، نیتن یاہو نے اپنے حریف وزیر دفاع کو برطرف کرنے سے گریز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ: اسرائیلی فوج کا کمال عدوان اسپتال پر پھر حملہ، خیموں پر بھی بمباری کی

وزیردفاع کو برطرف کرنے کے اعلامیے میں نیتن یاہو نے برطرفی کی وجہ ان کے اور وزیر دفاع کے درمیان اعتماد کے فقدان اور اختلافات کو قرار دیا۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ جنگ کے بیچ میں وزیراعظم اور وزیردفاع کے درمیان مکمل اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن بدقسمتی ہے کہ جنگ کی شروعات کے مہینوں کے دوران دونوں کے درمیان پورا اعتماد تھا اور بہت ہی ثمرآور کام بھی ہوا تاہم، بعد کے مہینوں میں یہ اعتماد ختم ہوگیا۔ دوسری جانب اسرائیلی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو سیاسی مفادات کیلئے قومی سلامتی کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نیتن یاہو کی طرف سے برطرفی کے بعد یوو گیلنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ریاست اسرائیل کی سلامتی ہمیشہ سے میری زندگی کا مشن تھا، اور رہے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK