• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: اسرائیل کی التباعین اسکول پر بمباری، سیکڑوں فلسطینی ہلاک

Updated: August 10, 2024, 2:47 PM IST | Jerusalem

اسرائیل نے مشرقی غزہ کے التباعین اسکول پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے یہ حملہ اس وقت کیا جب فلسطینی فجر کی نماز ادا کر رہے تھے۔ مقامی افراد کے مطابق اسکول پر تین میزائل گرائے گئے ہیں جس کے سبب عمارت ملبے میں تبدیل ہوگئی ہے۔

Hundreds of Palestinians have lost their lives as a result of Israeli bombing. Image: X
اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینیوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ تصویر: ایکس

اسرائیل نے غزہ شہر کے ایک اسکول میں بمباری کی جہاں فلسطینی فجر کی نماز ادا کر رہے تھے۔ اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیل فوج نے مشرقی غزہ شہر کے الدراج کے التباعین اسکول میں بمباری کی جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔ غزہ کی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق مقبوضہ فوج کے جنگی جہازوں نے اس وقت اسکول پر بمباری کی جب فلسطینی فجر کی نماز ادا کر رہے تھے۔ مقامی شہری دفاعی اہلکاروں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے اسکول پر تین میزائل گرائے تھے جس کے نتیجے میں اسکول کی عمارت ملبے میں تبدیل ہوگئی۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ وہ اب تک متاثرین کو تلاش کررہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ۳۱؍اراکین پرمشتمل مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل

خیال رہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک ۴۰؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ۹۲؍ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ سیکڑوں فلسطینی اب بھی ملبے تلے دبے ہیں جبکہ اسرائیلی فوج نے ۱۰؍ ہزار سے زائد فلسطینیوں کا اغوا کیا ہے جبکہ ہزاروں کو حراست میں لیا ہے۔ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں پانی، غذا، بجلی، ادویات اور بنیادی اشیاء کی شدید قلت ہے۔ محصور خطے میں گندگی اور سیویج کی وجہ سے سنگین بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ 
اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کا ۶۰؍ سے زائد فیصد ڈھانچہ تباہ ہوگیا ہے۔ عمارتیں ملبے میں تبدیل ہوگئی ہیں جبکہ ایک ملین سے زائد فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں جو مشکلات میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK