غزہ کے ایک این جی او نے متنبہ کیا ہے کہ ’’شمالی غزہ میں سڑکوں پر بکھری لاشوں کو کتے کھا رہے ہیں اور ان سڑکوں تک ہماری رسائی ممکن نہیں۔‘‘ ادارے نے شمالی غزہ میں ماحولیاتی تباہی کے متعلق خبردار کیا ہے۔
EPAPER
Updated: December 16, 2024, 10:08 PM IST | Jerusalem
غزہ کے ایک این جی او نے متنبہ کیا ہے کہ ’’شمالی غزہ میں سڑکوں پر بکھری لاشوں کو کتے کھا رہے ہیں اور ان سڑکوں تک ہماری رسائی ممکن نہیں۔‘‘ ادارے نے شمالی غزہ میں ماحولیاتی تباہی کے متعلق خبردار کیا ہے۔
فلسطینی میڈیا نے شمالی غزہ میں ’’ماحولیاتی تباہی‘‘ کے تعقل سے متنبہ کیا ہے۔ اس ضمن میں اتوار کو غزہ کےمیڈیکل ریلیف آرگنائزیشن ، جو ایک این جی او ہے،کے ہیڈ ابو افش نے کہا ہے کہ ’’سڑکوں پر بڑے پیمانے پر لاشیں بکھری ہوئی ہیں لیکن ہم وہاں تک پہنچ نہیں سکتے۔ گلی کے کتے اور بلیاں لاشوں کو کھا رہے ہیں جس کی وہ سے ماحولیاتی تباہی کا خطرہ ہے۔
Israel`s genocide in Gaza — now in its 437th day — has left at least 44,976 Palestinians dead and some 106,759 wounded. In Lebanon, Israel has killed 4,048 people since October 2023 and keeps breaching November 27 truce deal
— TRT World Now (@TRTWorldNow) December 16, 2024
Follow our live coverage👇 pic.twitter.com/SQ35k9nSIr
ابو افش نے کہا کہ ’’شمالی غزہ میں اسرائیل کے مسلسل حملوں کے سبب ڈاکٹروں اور سرجنوں کی شدید کمی ہے۔اسرائیلی فوج نے متعدد اسپتالوں اور طبی عملے کو نشانہ بنایا ہے اور ڈاکٹروں کی شمالی غزہ تک رسائی مشکل بنا دی ہے۔‘‘ یاد رہے کہ شمالی غزہ میں اسرائیل کے مسلسل حملوں کے سبب تباہی ہی تباہی ہے۔ شمالی غزہ میں فلسطینی بھکمری کا سامنا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: اسرائیلی حملے میں ’’سول آف مائی سول‘‘ خالد نبھان جاں بحق
سرحدوں پر پابندی عائد کرنےا ور انسانی امداد کی رسائی ناممکن ہونے کی وجہ سے شہریوں کیلئے غذا کی رسائی ناممکن ہوگئی ہے۔ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں ۴۴؍ ہزار سے زائد فلسطینیوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔