• Wed, 20 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسرائیل لبنان تنازع: جنگ میں توسیع شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرے گی: یو این

Updated: October 01, 2024, 10:02 PM IST | Jerusalem

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلیپو لازارینی نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیل کے لبنان میں جنگ میں توسیع کے سبب صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ یو این نے خبردار کیا کہ لبنان میں اب تک ۲؍ لاکھ افراد اندرونی طور پر بے گھر ہوئے ہیں۔

A homeless woman with her children in Lebanon. Photo: X
لبنان میں ایک بے گھر خاتون اپنے بچوں کے ساتھ۔ تصویر: ایکس

تارکین وطن کیلئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے فلیپو گرانڈی نے پیر کو متنبہ کیا ہے کہ لبنان اور یمن میں اسرائیل کی توسیع میں اضافہ کے نتیجے میں صرف شہری بے گھر ہوں گے اور شہریوں کی مشکلات میں اضافہ وہگا۔ انہوں نے کہا کہ ’’لبنان میں رہائش اختیار کئے ہوئے ایک لاکھ سے زیادہ لبنانی اور سیریائی باشندوں نے شام کی سرحد پارک کی ہے جبکہ ۲؍ لاکھ افراد اندورنی طور پر بے گھر ہوئے ہیں۔‘‘ گرانڈی نے اپنے ایکس پوسٹ میں کہا کہ ’’جنگ زدہ ملک میں لبنانی اور شام کی حکومتوں کے تعاون سے ضرورت مند افراد کی مدد کی جارہی ہے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: تھائی لینڈ: بس میں آتشزدگی، ۲۵؍ افراد کے جاں بحق ہونے کا اندیشہ

انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیل نے لبنان میں گھروں اور شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں پورا خاندان ہلاک ہوگیا ہے اور بڑے پیمانے پر لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔ انہوں نے شہریوں کی حفاظت اور انہیں بنیادی اشیاءفراہم کرنے کی ضرورتوں پر زور دیااور کہا کہ شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھئے: یوپی: لکھنو میں آئی فون کیلئے ڈیلیوری بوائے کا قتل کردیا گیا

یو این آر ڈبلیو اے کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا کہ لبنان میں اسرائیلی چھاپوں کے سبب ہزاروں افراد بے گھر ہوئے ہیںجن میں فلسطینی پناہ گزین بھی شامل ہیں۔ لبنان میں بے گھر افراد کیلئے ۷؍ شیلٹرز قائم کئے گئے ہیں جن میں فی الحال ایک ہزار ۶۰۰؍ افراد رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں۔ لازارینی نے کہا کہ بے گھر افراد میں سے بہت سے افراد نفسیاتی صدمے کا شکار ہیں ۔ جنگ میں اضافہ صرف شہریوں کیلئے مشکلات کا باعث بنے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK