• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

تھائی لینڈ: بس میں آتشزدگی، ۲۵؍ افراد کے جاں بحق ہونے کا اندیشہ

Updated: October 01, 2024, 4:20 PM IST | bangkok

بینکاک، تھائی لینڈ میں ایک اسکول بس میں آتشزدگی کے نتیجے میں ۲۵؍ اساتذہ اور طلبہ کے ہلاک ہونے کا اندیشہ ہے۔ بس میں ۴۴؍ افراد سوار تھے۔ یہ بس اسکول ٹرپ کیلئے جارہی تھی۔

The bus is on fire. Photo: X
بس سے آگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں۔ تصویر: ایکس

بینکاک ، تھائی لینڈ کے مضافات میں ایک اسکول بس میں آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا ہے۔ اسکول بس میں ۴۴؍ طلبہ اور اساتذہ سوار تھے۔ خبر رساں ایجنسی اے پی نے سرکاری حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ۲۵؍افراد کی موت کا اندیشہ ہے۔ تھائی لینڈ کے وزیر برائے نقل و حمل سریا جوآن گرونگ روانگ کٹ نے کہاہے کہ ۱۶؍طلبہ اور اساتذہ کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیاہے اور آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔

۴۴؍ مسافروں سے بھری یہ بس سینٹرل اتھائی تھانی صوبے سے ایوتھ تھایا اسکول ٹرپ پر جا رہی تھی۔  تھائی لینڈ کے شمالی مضافات میں پاتھاوم تھانی صوبہ میں دوپہر ۱۲؍ بجے آگ لگنے کی شروعات ہوئی تھی۔تاہم، مسافروں کی حالت کے تعلق سے اب تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ تھائی لینڈ کےوزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ۲۵؍ افراد کی موت کا خدشہ ہے۔ پولیس نے اب تک کسی بھی شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بس آگ کے شعلوں میں لپٹی ہوئی تھی اور اس سے دھواں نکل رہا تھا۔ حادثے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد ہی فائر بریگیڈ جائے حادثہ پر پہنچ گئے تھے۔ انہوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور راحت رسانی کاکام شروع کر دیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: جوان، کسان اور پہلوان ہریانہ الیکشن کی سمت طے کرینگے

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ’’امدادی کارکنان کیلئے راحت رسانی کا کام کرنے کیلئے بس میں داخل ہونا اب بھی مشکل ہے۔ ‘‘حادثہ پیش آنے کے کئےگھنٹوں تک مہلوکین کی لاشیں مبینہ طور پر بس کے اندر تھیں۔ اس درمیان جائے حادثہ پر موجود امدادی کارکنان نے کہا کہ بس کے ایک ٹائر کے پھٹنے کی وجہ سےآگ لگنی شروع ہوئی تھی جو آہستہ آہستہ پوری بس میں پھیل گئی تھی۔ 
تھائی لینڈ کی وزیر اعظم پیٹونگٹرن شیناواترا نے اپنے ایکس پوسٹ پر تفصیلات فراہم کئے بغیر اس حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا کہ ’’بطور ماں،میں متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتی ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK