ترکی کی انادولو ایجنسی کے فری لانس کیمرہ مین سعید ابونبھان کی اہلیہ نے بتایا کہ ’’اسرائیلی حملے میں میرے شوہر کے خاندان کے ۳۱؍ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔‘‘۱۰؍ جنوری کو الجدید پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں سعید ابونبھان شہید ہوئے تھے۔
EPAPER
Updated: January 14, 2025, 6:23 PM IST | Jerusalem
ترکی کی انادولو ایجنسی کے فری لانس کیمرہ مین سعید ابونبھان کی اہلیہ نے بتایا کہ ’’اسرائیلی حملے میں میرے شوہر کے خاندان کے ۳۱؍ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔‘‘۱۰؍ جنوری کو الجدید پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں سعید ابونبھان شہید ہوئے تھے۔
ترکی کی انادولو ایجنسی کے فری لانس کیمرہ مین سعید انونبھان،جن کی اسرائیلی حملے میں موت ہوئی ہے، کی اہلیہ نے کہا کہ اسرائیل نے ان کے شوہر کے خاندان کے ۳۱؍ افراد کو ہلاک کیا ہے۔ ۱۰؍ جنوری کو اسرائیلی فوج نے الجدید پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا تھا جہاں متعدد صحافی موجود تھے۔ جائے وقوع کی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امدادی کارکنان ایک زخمی شخص کو ایک عمارت کے باہر اسٹریچر کے ذریعے لے جارہے ہیں۔ قریب ہی میں ابونبھان حملے سے بچنے کیلئے اپنے آلات کا استعمال کر رہے ہیں۔ کچھ ماہ بعد وہ این گن فائر کا نشانہ بن گئے جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔ انونبھان فرش پرگر گئے اور کچھ ہی سیکنڈ میں ان کا جسم بے حرکت ہوگیا۔قریبی افراد نے ان تک پہنچے کی کوشش بھی جن میں سے بہت سے افراد کو یہ خوف تھا کہ وہ بھی اسرائیلی حملے کا نشانہ بن جائیں گے۔
یہ بھی پڑھئے: بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان لفظی جنگ میں شدت
ابونبھان کے اہل خانہ
ابونبھان کی اہلیہ بیرہ زیاد عبدالحفیظ حمید نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ ’’میرے شوہر صرف ۲۵؍ سال کے تھے۔ قبل ازیں ہم الجدید پناہ گزین خیمے میں رہتے تھے۔ سعید اور میرا ایک بیٹا ہے انس جس کی عمر ۱۵؍ ماہ ہے۔ اسرائیلی حملے کی شروعات ہونے سے ایک ماہ قبل میرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔‘‘سعید کے خاندان کے تقریباً ۳۱؍ افراد اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو اسرائیلی جنگ کی شروعات ہوئی تھی جس کے نتیجے میں اب تک ۴۶؍ ہزار سے زائد فلسطینیوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ سعید کے دوستوں نے بتایا کہ ’’سعید انونبھان غزہ کے حالات کی وجہ سے اپنے بیٹے کے ساتھ کم وقت گزارتا تھا۔ وہ بلاشبہ ایک بہترین انسان تھا۔‘‘
سول آف مائی سول کے بھتیجے
سعید ابونبھان، ’’سول آف مائی سول‘‘ کے نام سے مشہور ’’خالد ابونبھان‘‘ کے بھتیجے تھے جن کی دسمبر میں اسرائیلی حملے میں موت ہوئی تھی۔