Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ جنگ: دیر البلاح کی خدیجہ گرلز اسکول پر اسرائیلی حملہ، درجنوں فلسطینی جاں بحق

Updated: July 27, 2024, 9:14 PM IST | Jerusalem

غزہ پٹی کے دیر البلاح کے مغرب میں خدیجہ گرلز اسکول میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ اسکول میں سیکڑوں فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی تھی۔

Photo: X
تصویر: ایکس

مقامی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے غزہ پٹی کے دیر البلاح کے ایک اسکول کو نشانہ بنایا ہے جہاں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی ہے۔ سنیچر کی صبح دیر البلاح کی خدیجہ گرلز اسکول میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: جھوٹے مقدمات میں قید کئے گئے سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے

اس درمیان اسرائیلی فوج نے خان یونس میں فلسطینیوں کو جنوبی غزہ کے المواسی کی جانب انخلاء کا حکم جاری کیا ہے جسے اسرائیل نے ’’سیف زون‘‘ قار دیا ہے۔خیال رہے کہ امسال مارچ میں اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کاہ تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں اسکولوں پر ۲۰۰؍ سے بھی زائد مرتبہ حملے کئے ہیں۔ مقبوضہ علاقے میں تقریباً ۵۳؍ اسکول مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ جون ۲۰۲۴ء میں یو این او سی ایچ اے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ غزہ میں ۷۶؍ فیصد اسکولوں کو تعمیر نو یا بڑے پیمانے پر بازآبادکاری کی ضرورت ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: گزشتہ ۵؍ سال میں ۴۱؍ ممالک میں ۶۳۳؍ ہندوستانی طلبہ کی موت ہوئی ہے: مرکز

فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے ) کے مطابق غزہ میں جنگ کے نتیجے میں ۶؍ لاکھ ۲۵؍ ہزارسے زائد طلبہ تعلیم سے محروم ہیں۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے غزہ میں بڑے پیمانے پر اسکول اور یونیورسٹیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ۳۹؍ ہزار سے زائدفلسطینی جاں بحق جبکہ ۹۰؍ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK