Updated: September 05, 2024, 5:47 PM IST
| Jerusalem
حماس کی فوجی ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے ریکارڈ شدہ ویڈیو میں اسرائیلی یرغمال الیگزینڈر لوبانوف، جن کی لاش چند دل قبل ہی برآمد کی گئی ہے، نے کہا کہ حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی بمباری سے ۱۰؍مرتبہ میری جان بچائی ہے۔ انہوں نے اسرائیلی حکومت پر یرغمالوں سے دستبردار ہونے کا الزام عائد کیا۔
الیگزینڈر لوبانوف۔ تصویر: ایکس
حماس کی فوجی ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے ریکارڈکئے گئے ویڈیو میں ایک اسرائیلی یرغمال الیگزینڈرلوبانوف ، جن کی لاش چند دن قبل ہی برآمد ہوئی ہے، نے کہا کہ حماس کے جنگجوؤں نے ۱۰؍ مرتبہ ان کی جان بچائی ہے۔ الیگزینڈر لوبانوف نے ایک ویڈیو میں یہ دعویٰ کیا ہے جسے دیگر یرغمالوں کے ساتھ ان کی موت سےقبل ریکارڈ کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ مقبوضہ غزہ میں اسرائیلی فوجیوں نے حال ہی میں دیگر یرغمالوں کی لاشوں کی باقیات برآمد کی ہے۔حماس کے فوجی ونگ ، القسام بریگیڈ کے ذریعے بدھ کی شام کو جاری کئے گئے ویڈیو میں لوبانوف نے ان سنگین حالات کا تذکرہ کیا ہے جس کا انہوں نے اور دیگر یرغمالوں نے سامنا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: کتنے لوگ مناتے ہیں یوم اساتذہ؟
انہوں نے اپنی موت سے قبل ریکارڈ کئے گئے ویڈیو میں بتایا ہے کہ ’’ہمیں انتہائی مشکل حالات میں رکھا گیا ہےجہاں بنیادی اشیاء جیسے غذا، پانی، بجلی اور صاف صفائی کے سامان کی سپلائی انتہائی مشک ہو گئی ہے۔ ہر وقت اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری ہوتی رہتی ہے۔ ہم خوفزدہ ہیں اور مشکل ہی سے سوپاتے ہیں۔
ویڈیو میں انہوں نے نشاندہی کی ہے کہ ’’حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی بمباری سے ۱۰؍ مرتبہ میری جان بچائی ہے۔لوبانوف نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اور ان کے طرز حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے یرغمالوں سے دست بردار ہونے کا الزام عائد کیااور کہا کہ آپ ناکامیاب ہوگئے ہیں اور ۷؍ اکتوبر کو ہمیں چھوڑ دیا۔ اب آپ ہمیں زندہ رہائی دلانے کی کوششوں میں بھی متعدد مرتبہ ناکامیاب ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ہندوستان کی سروس سیکٹر کی نمو۵؍ ماہ کی بلند ترین سطح پر
انہوں نے نیتن یاہو اور ان کی حکومت پر حماس کے ساتھ مذاکرات کرنے سے باز رہنے کیلئے یرغمالوں کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ آپ نے کوئی بھی معاہدہ کرنے سے باز رہنے کیلئے ہمیں قتل کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے اسرائیلی حکومت پر اسرائیلی یرغمالوں کی زندہ واپسی کیلئے دباؤڈالنے کیلئے اسرائیلیوں سے احتجاج کرنے اور سڑکوں پر اترنے کی اپیل کی۔
القسام بریگیڈ نے یہ ویڈیو جاری کیا ہے جس میں لوبانوف کے ساتھ دوسرے اسرائیلی یرغمال کارمیل گات کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو غزہ میں ہلاک ہوئے ہیں۔ ویڈیو میں گات کو غزہ کے قریب بیئری تصفیہ میں دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے ویڈیو میں جنگ کے درمیان درپیش مشکل حالات کاتذکرہ کیا ہے۔ ویڈیو میں گات کہہ رہی ہیں کہ بمباری نہیں رکے گی اور مجھے علم نہیں کہ میں یہاں سے زندہ بچ کر جاؤں گی یا نہیں۔
انہوں نےاسرائیلی حکومت اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو سے فریاد کی کہ مہربانی کر کے ہمیں اس طرح نہ چھوڑیں، اس بمباری کو روکیں اور ہمیں گھر لے کر آئیں۔ہمیں اس طرح نہ چھوڑیںاور ہماری رہائی کیلئے مذاکرات میں رکاوٹ پیدا نہ کی جائے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے حماس پر یرغمالوں کے قتل کا الزام عائد کیا ہے جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی یرغمال اسرائیل کے فضائی حملے کے سبب جاں بحق ہوئے ہیں۔ حماس کے مطابق اسرائیل کے تقریباً ۲۵۰؍ یرغمالوں میں سے درجنوں یرغمال اسرائیل کے فضائی حملوں میں ہلاک ہوچکے ہیں۔I