• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کو ’’انسانی زون‘‘ کے ایک حصے کے انخلاء کا حکم

Updated: July 22, 2024, 6:09 PM IST | Jerusalem

اسرائیلی فوج نے اپنی جارحیت کے درمیان فلسطینیوں کو ’’انسانی زون‘‘ علاقے کے ایک حصے کے انخلاء کا حکم جاری کیا ہے جہاں کروڑوں فلسطینیوں نے پناہ لی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ حماس کے ان جنگجوؤں کے خلاف فوجی آپریشن کا منصوبہ رکھتے ہیں جو اسے اسرائیل کی جانب راکٹ داغنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔

The state of the region can be seen as a result of the Israeli aggression in Gaza. Image: X
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ایک علاقے کی حالت دیکھی جا سکتی ہے۔ تصویر: ایکس

اسرائیلی فوج نے رفح میں فلسطینیوں کو غزہ کے اس حصے کو خالی کرنے کا حکم جاری کیا ہے جسے انہوں نے ’’انسانی زون‘‘ قرار دیاہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ وہ اس علاقے میں حماس کے جنگجوؤںکے خلاف اپنا فوجی آپریشن شروع کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں جو اس علاقے میں پناہ لئے ہوئے ہیں اور اسے اسرائیل کی جانب راکٹ داغنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: کوکن: رائے گڑھ میں موسلادھار بارش، کئی راستے آمدورفت کیلئے بند، معمولات زندگی متاثر

اس علاقے میں مواسی انسانی زون کا مشرقی حصہ بھی شامل ہے جو جنوبی غزہ پٹی میں موجود ہے۔ خیال رہے کہ متعدد فلسطینیوں نے اسرائیل کےزمینی اور فضائی حملوں کے نتیجے میں کئی مرتبہ نقل مکانی کی ہے۔ اس ماہ کے آغاز میں اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ ’’انسانی زون‘‘ میں تقریباً ۸ء۱؍ ملین افراد رہائش اختیار کئےہوئے ہیں اور یہ ۱۴؍ کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہےکہ زیادہ تر علاقہ خیموں سے گھرا ہے جبکہ یہاں طبی خدمات اور صفائی صفائی کی سخت کمی ہے۔ تاہم، اسرائیل کا کہنا ہے یہاں فلسطینی کوڑا کرکٹ اور سیویج سے آلودہ گندے پانی کے درمیان زندگی بسر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: کانوڑ یاترا: نیم پلیٹ معاملے کے عبوری حکم پر سپریم کورٹ نے روک لگا دی

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کا یہ حکم تب سامنے آیا ہے جب اسرائیل امریکہ کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر گفتگو کرنے والا ہے ۔اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے دفتر کے حکام نے کہا ہے کہ وہ جمعرات کو مذاکرات کیلئے اپنی ٹیم روانہ کریں گے۔ قطر، مصراور اور امریکہ اسرائیل اور حماس پر جنگ بندی کے معاہدے کو تسلیم کرنے پر دباؤ ڈال رہے ہیں جس کے تحت غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالوں کی رہائی یقینی ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’شردپواربدعنوانوں کے سرغنہ ہیں،راہل گاندھی ہارکر بھی گھمنڈی ہوگئے ہیں‘‘

خیال رہے کہ اب تک اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں ۳۹؍ہزار سے زائدفلسطینی جاںبحق جبکہ ۹۰؍ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو شروع ہوئی اس جنگ کو تین ماہ بعد ایک سال مکمل ہو جائیں گے۔
اسرائیلی فوج نے پیر کو کہا تھا کہ انہوں نے مرکزی اور جنوبی غزہ میں اپنا فوجی آپریشن جاری رکھا ہے۔اتوار کو اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں ۱۵؍افراد زخمی ہلاک ہوئے تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK