• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ پٹی کے سیویج میں ۲؍ طرح کے پولیو وائرس پائے گئے ہیں: اسرائیلی وزارت صحت

Updated: July 19, 2024, 2:56 PM IST | Jerusalem

اسرائیل کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے گندے پانی کی نکاسی والی نالیوں میں ۲؍ طرح کے پولیو وائرس پائے گئے ہیں۔ یہ وائرس اسرائیلی سرحدوں میں نہ پھیلیں، اس کیلئے حکام تیزی سے منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک ۳۹؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ۸۹؍ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Concerns have been raised about the spread of serious diseases in Gaza. Photo: X
غزہ میں گندے پانی کی وجہ سے سنگین بیماریوں کے پھیلنے کے خدشات پڑھ گئے ہیں۔ تصویر: ایکس

اسرائیل کی وزارت برائے صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے گندے پانی کی نکاسی والی نالیوں میں ۲؍ قسم کے پولیو وائرس پائے گئے ہیں۔ یہ نتائج مصر میں ڈبلیو ایچ او کی جانچ پڑتال سے مشابہ ہیں۔ وزارت نے کہا کہ پانی کا نمونہ جسے اسرائیل کی لیباریٹری میں ٹیسٹ کیا گیا ہے اور اسے ڈبلیو ایچ او نے منظوری دی ہے، نے علاقے میں وائرس کی موجودگی کے خدشات بڑھا دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: کانوڑ یاترا : دکان مالکان کا نام لکھنے کے فرمان پر اپوزیشن لیڈران سخت برہم

وزارات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’روزانہ ٹیسٹ کئے گئے ہیں، تا کہ نکاسی کے پانی میں پولیووائرس کی موجودگی اور اس سے پھیلنے والی بیماریوں کے بارے میں معلوم کیا جا سکے۔‘‘اسرائیل کے وزارت صحت نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ وائرس اسرائیلی سرحدوں میں نہ پھیلیں  اس کیلئے حکام تیزی سے منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اپنے فوجیوں کو پولیو کے خلاف ویکسین دینے والا ہے ۔ تاہم، اس بارے میں کوئی اطلاعات نہیں ہیں کہ غزہ میں فلسطینیوں کو بھی اسی طرح کی ویکسین فراہم کی جائے گی یا نہیں؟
خیال رہے کہ اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ۳۹؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ۸۹؍ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ہے جس کے سبب وہاںآلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور سنگین بیماریوں کے پھیلنے کے خدشات ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK